بھوگاؤں ،مین پوری،حافظ محمد ذاکر (یو این اے نیوز 18فروری 2020) ڈپٹی منیجر آفس (ا،پ نبندھک)میں چوری کی واردات کے بعد دن بھر سناٹا پسرا رہا ،رجسٹریشن آفس کے اہلکار اور سنودا کرمی(معاہدہ اہلکار) کام کرنے والے ملازمین میں پولیس کی تفتیش کا خوف رہا ،منگل کے روز رجسٹریشن آفس میں ہونے والی چوری کا براہ راست اثر رجسٹریشن کے کام پر پڑتا دکھائی دیرہا ہے ، اعلی عہدیداروں کے حکم پر، ڈپٹی ڈائریکٹر مانویندر شاستری منگل کے روز رجسٹریشن آفس میں یہ واقعہ پھر نہ ہو اس کو روکنے کے لئے آ ہنی جنگلے دروازے اور سی سی ٹی وی کیمرے وغیرہ کا بندوبست کرنے میں مصروف نظر آئے۔
رجسٹریشن کا کام رکنے پر درجنوں ایڈوکیٹ اور بیع نامہ نویس ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ بی رام سے ملنے یوم تحصیل کے موقعہ پر پہنچے ، ایڈوکیٹ اجے دکشت،بیع نامہ نویس ایسوسی ایشن کے صدر سچدا نند تیواری نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے چوری کی واردات کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات کی وجہ سے ملازمین خوف زدہ ہیں،اور( سنودا کرمی) مدتی اہلکار کام پر ہو نے کے با جود کوئی کام نہیں کر رہے ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے شکایت سننے کے بعد کہا کہ رجسٹریشن آفس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جانے تک عوام کو بھی اندراج کے کاموں کے لئے کم از کم تین دن انتظار کرنا چاہئے۔
ایدیشنل مجسٹریٹ کی اس ہدایت کے سبب لاکھوں روپے کی آمدنی متاثر ہوگی،تمام افراد آج تحصیل سے بغیر کچھ کام کئے ہی واپس ہو گئے،پولیس نے رجسٹریشن آفس کے ملازمین کے نام اور پتے لئےپیر کی شام کو رجسٹریشن آفس میں پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار پانڈے پہنچے ، 1 لاکھ 53 ہزار 280 روپے کی چوری کامعاملہ ظاہر ہوا ہے ،پولس کپتان کی ہداےت کے بعد پولس کی تفتیش میں شدت نظر آئی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں