ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد نام،وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
ممبئی(یواین اے نیوز4فروری2020)کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا،ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد نام،وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا،اسی کی ایک کڑی ممبئی میں شرجیل امام کی حمایت میں کی گئی نعرےبازی کےخلاف پولیس نےبڑی کاروائی کی ہے۔پولیس نےتقریباً51 افرادکےخلاف غداری کامقدمہ درج کیاہے،ان میں ملزمین میں سماجی کارکن اروشی چوڑاوالا بھی شامل ہے۔جن کےخلاف غداری کاکیس ہے،اس معاملےمیں آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاہے،بتادیں کہ ایک فروری کوآزاد میدان میں ممبئی پرائڈ سولیڈیریٹی گیدرنگ پروگرام کاانعقادکیاگیاتھا۔الزام ہے کہ اس پروگرام میں غداری کے الزام میں گرفتار ملزم شرجیل امام کی حمایت میں قابل اعتراض نعرے بازی کی گئی تھی۔بی جے پی قائدین نے سوالات اٹھائے تھے،اس پروگرام میں متعدد رہنماؤں نے متنازعہ نعروں پر سوالات اٹھائے تھے۔ مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی ٰاور بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرکے سوال کیا تھا کہ ممبئی میں یہ کیا ہورہاہے؟اسی کے ساتھ ہی ، بی جے پی کے ریاستی نائب صدر کریت سومائیہ نے کہا تھا کہ اگر پولیس نے 72 گھنٹوں کے اندر ایسے لوگوں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا تو آزاد میدان تھانے کے باہر دھرنا دینگے۔جس کے بعد پولیس نے گزشتہ رات اس معاملہ میں 51افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں