تازہ ترین

منگل، 18 فروری، 2020

طلبہ آسام انجمن کا اختتامی پروگرام دو نشستوں میں20/فروری کو،مولانا افاض الدین آسامی

دیوبند:دانیال خان(یواین اے نیوز18فروری2020)جی ٹی روڑ پر واقع دارالعلوم زکریا دیوبند میں تعلیمی مشاغل کے ساتھ ساتھ انجمن احمدیہ طلبہ صوبہ آسام کی سالانہ اختتامی اجلاس کی تیاری بھی چل رہی ہے۔اجلاس کے کنوینر صدر انجمن مولانا افاض الدین آسامی استاذ حدیث جامعہ ھذا نے بتایا کہ مدارس دینیہ میں تعلیمی سال کا نچوڑ یہی ایک دو مہینے ہیں جس میں طلبہ کو تکمیل نصاب کے ساتھ ساتھ پورے انہماک سے سالانہ امتحانات کی تیاری بھی کرنی ہوتی ھے؛ اس لیے تعلیمی انہماک کے پیش نظر طلبہ آسام انجمن کا اختتامی پروگرام اور سالوں کے مقابلہ میں کچھ پہلے 20/فروری بروز جمعرات دو نشستوں میں کرنے جارہے ہیں۔

 پہلی نشست: انجمن احمدیہ بعنوان:"تقاریر" بعد نماز مغرب متصلاً، بمقام:دار الحدیث جامعہ ھذازیر سرپرستی: مولانا مفتی شریف خان مہتمم جامعہ ھذا - زیر صدارت:حضرت مولانا مفتی منتظر الحسن استاذ حدیث جامعہ ھذا ہوگی جبکہ دوسری نشست: توثیق الایمان شعبہ مناظرہ بعنوان "علم غیب" بعد نماز عشاء متصلاً، بمقام:دار الحدیث جامعہ ھذا میں زیر سرپرستی: مولانا مفتی سمیع اللہ شیخ الحدیث جامعہ ھذا،زیر صدارت: مولانا مفتی شریف خان مہتمم جامعہ ھذااور زیر حکمیت مولانا مفتی کفیل استاذ دارالعلوم دیوبندہوگی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad