تازہ ترین

منگل، 18 فروری، 2020

رحمانی باغ میں پندرہویں دن بھی امڈا خواتین کا سیلاب

اسی فیصد لوگ این آرسی، این پی آر اور سی اے اے کے خلاف: شمشاد ندوی 

یکہتہ: مدھوبنی(یو این اے نیوز 18فروری 2020): یکہتہ کے رحمانی باغ میں چل رہے خواتین کے غیر معینہ دھرنہ کے پندرہویں دن بھی خواتین کا دبدبہ رہا. کاغذ نہیں دکھائیں گے کے نعرے سے پورا پنڈال گونجتارہا۔ گیا سے تشریف لای مہمان مکرم مولانا شمشاد ندوی نے کہا کہ این آرسی،این پی آر،سی اے اے آئین اور جمہوریت کے خلاف۔ ہمارا سنویدھان سیکولر ہے جو مذہب کی بنیاد پر کسی بھی بھید بھاؤ کے خلاف ہے۔ لیکن یہ جو کالا قانون لایاگیا ہے، اس میں دھرم کو بنیاد بنایا گیا ہے، اسی لئے وہ آئین ہند کے خلاف ہے اور آئین ہند کو بچانے کے کیل? ہم لوگ اس کا ویرود کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے. ہم ہی نہیں بلکہ اسی فیصد لوگ اس کے خلاف ہیں۔ 

ریاض احمد قاسمی نے بھی اس کے نقصانات کو سامعین کے سامنے واضح کیا۔ باہر سے تشریف لا? مہمان مکرم شاعراسلام جناب ماہر بھارتی نے اپنے کلام کے ذریعہ حکومت اور کالے قانون کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد سالک انور سالک نے بھی کاغذ نہیں دکھائیں گے و این آر سی کا سکہ نہیں چلے گا و دیگر نظمیں پیش کیں۔ اس موقع پرقاری کلیم اللہ اشاعتی،رضوان احمد (گلو) قاری اسرار راہی،مولانا ظفر ندوی،حاجی نثار،عرفا مجید،محمد خالد،مولانا مشتاق احمد،محمد خطیب،دلشاد غنی،عاشق حسین،حافظ بشرالدین،مفتی ذکی صاحب ودیگر شریک تھے.یہ خبر اشتیاق احمدندوی ازہری نے دی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad