تازہ ترین

منگل، 18 فروری، 2020

آج یوپی بو رڈ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان پر سکون ماحول میں مکمل ہوئے۔

کوئی بھی طالب علم کسی طرح کی بد نظمی نہ کریں کسی چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے ہمارا مستقبل خراب ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر ارشد سمراٹ

مظفر نگر ،شاہد حسینی (یو این اے نیوز 18فروری 2020)آج یوپی بو رڈ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان پر سکون ماحول میں مکمل ہوئے طلباء و طالبات امتحان گاہ سے باہر آتے ہوئے بڑے ہی خوش نظر آئے جیسے ہی امتحان سے فارغ ہوکر طلباء باہر آئے تو شہر کی سڑکوں پر ایک ہجوم نظر آیا جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے جیسے نظم و نسق تھم سا گیا ہو اس موقع پر اخبار مشرق کے نمائندہ نے سمراٹ انٹر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ارشد سمراٹ سے گفتگو کی انہوں نے بتایا کہ آج بورڈ کی دسویں اور بارہویں جماعت کا پہلا پرچہ تھا جو بہت ہی خوبصورت انداز میں مکمل ہوا کسی طرح کی کوئی دشواری نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے طلباء و طالبات کو پہلے ہی سے آگاہ کیا تھا کہ امتحان گاہ میں جانے سے پہلے اپنی مکمل تیاری کریں جس میں لکھنے کے لئے دو پینسل، پیمانہ اور اجازت نامہ آدھار کارڈ اپنے ساتھ ضرور لیکر جائیں اس کے علاوہ کسی اور سامان کی امتحان گاہ میں لے جانے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی ہماری ہر ایک طالب علم سے یہی درخواست ہے کہ وقت کا خیال رکھتے ہوئے امتحان گاہ پہنچے کسی بھی طرح کی بد نظمی نہ کریں ہماری کسی چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے ہمارا مستقبل خراب ہو سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad