تازہ ترین

جمعہ، 3 جنوری، 2020

بغداد راکٹ حملے میں ایرانی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی سمیت سات کی موت

بغداد راکٹ حملے میں ایرانی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی  سمیت سات کی موت


بغداد، (3 جنوری 2020 یو این اے نیوز) عراق کے بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کے درمیانی رات کے مقامی وقت کے مطابق ایک بجے  میزائل حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی تنظیم القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی  سمیت سات لوگ مارے گئے۔

امریکہ سفارتخانے کے رابطہ عامہ کے انچارج سینئر افسر محمد جابیری نے کہا کہ بغداد ہوائی اڈے پر کئے گئے حملے میں اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس کے کوڈز فورس کےکمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی باغیوں کے چار ارکان اور’ دو مہمان‘ مارے گئے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے قاسم سلیمانی کی موت پر تین روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے ۔خامنہ ای نے مزید کہا کہ میرے بہادر آفسر سلیمانی کے چلے جانے سے ہمیں بہت دکھ اور بے چینی محسوس ہوگی تاہم مزاحمت کاسلسلہ جاری رہے گا جب تک مجرموں کی زندگی کو اجیرا نہ بنادیا جائیگا۔اس طرح کی خبریں بھی موصول ہورہی ہیں کہ سلیمانی اور اسکے ساتھیوں کو نشانہ بنانے کے لئے چار میزائلوں کا استعمال کیا گیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad