تازہ ترین

ہفتہ، 4 جنوری، 2020

موجودہ حالات پر جمیعت علماء گوونڈی کی اہم نششت کا انعقاد

گونڈی(یواین اے نیوز4جنوری2020)(عبدالقادرفہمی)  مورخہ ۲۹ دسمبر بروز اتوار مسجد قباء گوتم نگر میں جمیعت علماء گوونڈی کے اراکین منتظمہ کی ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا، مجلس کا آغاز قاری سیف الباری صاحب کی خوبصورت تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعدہ حضرت مفتی شرف الدین صاحب قاسمی نے اپنے ساحرانہ لب ولہجہ میں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی بعد ازاں حضرت مفتی عبیداللہ قاسمی نے ایک واقعہ کی روشنی میں ملک کے قانون، اسکے سیکولر ازم، ماحول کی انارکی، حکومت کی جارحیت،  اسکے تعصب و عناد، دوہرے رویے،اور فرقہ پرستی پر تفصیلی روشنی ڈالی ساتھ ساتھ انہوں نے آپسی اتحاد و اتفاق، بھائی چارگی۔

رہنماؤں پر اعتماد، اولوالامر کی اطاعت اور دستور کے مطابق قانون و دستور کی حفاظت پر تفصیلی کلام کیا بعدہ جمیعت علماء گوونڈی کے جنرل سیکرٹری حضرت مولانا صدر عالم صاحب قاسمی نے گفتگو کی انہوں نے حالات حاضرہ کے سلگتے ہوئے آئینی مسائل پر صدر ہند مولانا ارشد مدنی اور تنظیم کی خاموشی کو کامیاب حکمت عملی قرار دیا تاکہ دستور کے حفاظت کی یہ لڑائی ہندو مسلم میں تقسیم نہ ہو جائے جوکہ حکومت کا منشاء ہیانکی دعوت پر تشریف لائے ہوۓ مہمان خصوصی جناب نصیرالحق صاحب (جو کہ آئین ہند کے شقوں سے اچھی واقفیت رکھتے ہیں) نے موجودہ بل سی اے اے اور این آر سی پر روشنی ڈالتے ہوئے قیمتی معلومات فراہم کی انہوں نے این آر سی کے نقصانات اور نتائج پر بھی روشنی ڈالی۔

مولانا محسن خان صاحب صدر جمیعت علماء گوونڈی نے حالات حاضرہ کے سلگتے ماحول کا تذکرہ کیا اور ماحول کے تقاضے کے مطابق دعوت دین پر زور دیا انہوں نے موجودہ قانون کے نقصان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے ملک میں ارتداد کہ لہریں آسکتی ہے انہوں نے اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم امت دعوت ہیں لہذا ہمیں اپنے پڑوس میں بسنے والے ہندو بھائیوں کے بھی حقوق کی مکمل رعایت کرنا چاہیے، انکے سکھ دکھ میں شریک ہوکر اظہار یکجہتی و ہمدردی کرنا بھی نبی کریم ﷺ کی سنت ہیانہوں نے کہا کہ جمیعت علماء اپنے قیام کے روز اول سے ہر موڑ پر قوم وملت کی رہنمائی کرتی آئی ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی پورے آب و تاب کے ساتھ کرتی رہے گی مولانا شکیل ندوی صاحب کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad