تازہ ترین

جمعہ، 3 جنوری، 2020

ادارہ خالد بن ولید کے شعبہ حفظ (نسواں) کی طالبہ ھدی عالم نے چار ماہ میں حفظ قرآن کی تکمیل کی، ادارہ اور اہل خانہ میں خوشی کی لہر۔

اعظم گڑھ (یواین اے نیوز3جنوری2020)ادارہ خالد بن ولید کے شعبہ نسواں (جامعہ خنساء للبنات) میں ھدی  بنت،عالم شہاب الدین موضع لہبریا نے اللہ کی توفیق سے  محض چار ماہ میں  قرآن کریم کا حفظ مکمل کر لیا، جس سے ادارہ خالد بن ولید اور طالبہ کے اہل خانہ بے حد مسرور ہیں اور اللہ رب العزت کے مشکور ہیں،قرآن کریم کا حفظ یاد ہونابلا شبہ ایک کھلا ہوا معجزہ ہے، جو ان شا اللہ رہتی دنیا تک باقی رہےگا_ارشاد ربانی ہےولقد يسرنا القرآن للذكر فهل من مدكر (ہم نے قرآن کو پڑھنے اور یاد کرنے کے لیے آسان کر دیا ہے۔

 کیا کوئی یے یاد کرنے والا؟)اس کی عملی صورتیں امت میں وقفے وقفے سے ظاہر ہوتی رہتی ہیں ،اور اس زمانے میں بھی کثیر تعداد میں بچے، بچیاں،حفظ قرآن کی دولت سے مالامال ہورہے ہیں، اس سلسلے میں ایک سنہرے باب کا اضافہ گذشتہ یکم جنوری کو ہوا، جب ایک ہونہار بچی ھدی عالم موضع لہبریا ،ضلع اعظم گڑھ نے، محض چار ماہ کی قلیل مدت میں پورے قرآن کا حفظ مکمل کرلیا، بچی نے ابتداء میں ایک پاؤ سبق سنانا شروع کیا جو اخیر میں نصف پارہ تک پہنچ گیا، اس سعادت پر اسکول کے ذمہ دار  مفتی محمد اشرف علی محمد پوری)  طالبہ کو بہت بہت مبارک باد اور دعائیں دیتے ہوئے بتایاکہ اللہ کی توفیق سے چند سال قبل ضرورت کے پیش نظر، بچیوں کے لیے شعبہ حفظ قائم کیا گیا۔

تاکہ بچیوں کو بہتر طریقے سے، تجوید وقرات کی رعایت کے ساتھ، عمدہ لہجے میں حفظ قرآن کی تعلیم دی جائے، الحمد للہ اس شعبے سے چند سالوں میں، اب تقریبا چالیس بچیاں حافظ قرآن ہوچکی ہیں،اس وقت اس شعبے میں تین درسگاہیں قائم ہیں،ان کہنا تھا کہ میرا اپنا تجربہ ہے کہ بچیوں کی یادداشت بچوں کے بالمقابل بہتر ہوتی ہے، گذشتہ سال دو بچیوں نے محض نوماہ میں حفظ قرآن کی تکمیل کی تھی، اب اس بچی نے محض چار ماہ میں مکمل کر کے ایک تاریخ رقم کی ہے،ان شا اللہ عید کے بعد  بچیوں کے لیے شعبہ عالمیت کا آغاز ہوگا جس کی تیاریاں جاری ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad