تازہ ترین

ہفتہ، 4 جنوری، 2020

دنیا کا سب سے وزنی گردہ


نئی دہلی-دہلی کے گنگارام اسپتال کے ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک 56 سالہ شخص کے گردے کو اس کے جسم سے نکال دیا ۔جو دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے وزنی گردہ قرار دیا گیا ہے  ڈاکٹروں نے بتایا کہ انہوں نے ایک شخص کا گردہ  ناکارہ ہوجانے کی وجہ سے نکال دیا جس کی جسامت  32 × 21.8 سینٹی میٹر اور وزن  7.4 کلو گرام تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 4.25 کلو وزنی گردہ دنیا میں اب تک کا سب سے بڑا گردہ تھا  لیکن انہوں نے جو 7.4 کلو گرام گردہ نکالا ہے وہ دنیا کا سب سے بڑا گردہ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad