تازہ ترین

ہفتہ، 4 جنوری، 2020

الفلاح فرنٹ کی جانب سے ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم

بلاتفریق ہم سب ایک دوسرے کی مدد کریں:ذاکر حسین

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز4جنوری2020)الفلاح فرنٹ کی کمبل تقسیم مہم کے تحت آج اعظم گڑھ کے موضع کجیاری اور گزشتہ روز اعظم گڑھ کے امباری میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر الفلاح فرنٹ صدر ذاکر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ امسال سردی کے موسم ہمارا کمبل تقسیم مہم شروع کرنے کا مقصد ہم ان ضرورتمندوں تک جو اپنی پریشانی کسی سے بیان نہیں کر سکتے ان کے دروازے تک کمبل پہنچا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس نفرت کے ماحول میں مذہب اور ذات سے اوپر اٹھ کر بلا تفریق ایک دوسرے کی مدد کی جائے,یہ بھی ہمارا مقصد ہے۔ الفلاح فرنٹ کی جانب سے ضرورت مندوں میں کمبل ہمارا مقصد ہے۔واضح رہے کہ سردی میں ضرورت مندوں تک کمبل پہنچانے کی غرض سے الفلاح فرنٹ کی جانب سے کمبل تقسیم مہم کا آغاذ کیا گیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad