تازہ ترین

جمعرات، 2 جنوری، 2020

قانونی نظم و نسق قائم رکھنے کی غرض سے آر اے ایف کے جوانوں کے ساتھ پولیس کا فلیگ مارچ

قانونی نظم و نسق قائم رکھنے کی غرض سے آر اے ایف کے جوانوں کے ساتھ پولیس کا فلیگ مارچ 


رپورٹ۔دانیال خان ۔دیوبند ۔(1جنوری 2020 یو این اے نیوز)دیوبند اور آس پاس کے علاقوں میں قانونی نظم ونسق قائم رکھنے اور پرامن فضا بنائے رکھنے کی غرض سے پولیس وانتظامیہ نے سخت رویہ اپنا رکھا ہے، اسلئے شہر میں حفاظتی دستوں، آر،اے،ایف کے جوانوں کے ساتھ پولیس نے فلیگ مارچ کیا ، دیوبند کے سرکل آفیسرچوب سنگھ اور کوتوالی انچارج یگھ دت شرما کی قیادت میں پی اے سی اور رپیڈیکشن فورس کے جوانوں نے دوپہر کے بعد شہر میں فلیگ مارچ کیا، یہ فلیگ مارچ محلہ خانقاہ سے شروع کیا گیا اور مترسین چوک، ہنومام چوک، صرافہ بازار، مین مارکیٹ، ایم بی ڈی چوک، مینا بازار، سرسٹہ بازار، دارالعلوم چوک، بڑ ضیاء الحق، ریتی چوک اور ریلوے روڑ کے علاوہ 15سے زیادہ محلوں سے ہوکر گزرا اور منگلور پولیس چوکی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، 

اس فلیگ مارچ کے دوران اعلیٰ افسران نے دیوبند کے حساس اور نہایت حساس علاقوں میں حفاظتی بندوبست کو مزید چسف درست رکھنے کی ہدایات دیں، دیوبندکے سرکل آفیسرچوب سنگھ نے بتایا کہ دیوبند اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں فضا کو پرامن بنائے رکھنے کی غرض سے فلیگ مارچ نکالا گیا ہے انہوں نے بتایا خفیہ محکمہ کے لوگ اور پولیس شرپسندوں اور غیر سماجی عناصر پر سخت نگاہ رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے شرپسند عناصر اور ماحول کو خراب کرنے والے لوگوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کسی شرپسندی کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور ماحول کو خراب یا اثر انداز کرنے والے افراد کے خلاف سخت ترین کا رروائی کی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad