تازہ ترین

بدھ، 1 جنوری، 2020

جامعہ اسلامیہ دارالعلوم مہذب پور سنجر پور اعظم گڈھ  کے طلباء  میں کمبل کی تقسیم،

رپورٹ فضل الرحمن قاسمی اعظم گڑھ31دسمبر 2019 یو این اے نیوز ، اترپردیش میں سردی اپنے پورے شباب پر ہے، سردیوں کومدنظر رکھتے ہوئے جہاں رفاہی تنظیموں سماجی کارکنان کی طرف سے غریبوں کوکمبل تقسیم کئے جارہے ہیں، تاکہ انہیں سردیوں سے راحت ہو، آج اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے جامعہ اسلامیہ دارالعلوم مہذب پور میں نادار طلباء میں مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے کمبل تقسیم کیاگیا، 
جامعہ کےنائب مہتمم مولانا مجیب اللہ حبیبی کے ہاتھوں تقریبا ۵۱ طلباء میں تقسیم کیاگیا، اس موقع پر انہوں نے فرمایا، اسلام میں خدمت خلق بہت بڑی عبادت ہے، اس کے ذریعہ اللہ کاقرب حاصل ہوتاہے، انہوں نے کہا، اپنے پاس پڑوس جوبھی غریب ونادار لوگ سردیوں کےگرم  کپڑوں  سے محروم ہیں، ان کی بڑھ چڑھ کرمدد کریں، اس موقع پر تمام اساتذہ موجودرہے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad