تازہ ترین

منگل، 12 دسمبر، 2017

این آئی اے نے دہشت گرد تنظیم لشکر کے ایجنٹ، کیدار پرشاد کو کیا گرفتار


این آئی اے نے دہشت گرد تنظیم لشکر کے ایجنٹ، کیدار پرشاد کو کیا گرفتار
 
(یو این اے نیوز 12دسمبر 2017)
پٹنہ-بہار کے گوپال گنج میں دہشت تنظیم لشکر کے لئے کام کرنے والے کیدار پرشاد نام کے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے NEWS18 کی ایک خبر کے مطابق این آئی اے نے پہلے 28 نومبر کو لشکر کے ایجنٹ ابو نعیم شیخ کو لکھنؤ سے گرفتار کیا تھا، نعیم سے گرفتاری کے بعد NIA نے گوپال گنج کے لشکر کے مشتبہ ایجنٹ دھنو راج عرف کیدار پرساد عرف بیدار بخت کو گرفتار کیا تھا.
پولیس ذرائع کے مطابق، جس لشکر ایجنٹ ابو نعیم شیخکو لکھنؤ سے گرفتار کیاگیا تھا اس قبل وہ دسمبر 2014 سے گوپال گنج میں سہیل خان بن کر رہ رہا تھایہان وہ مقامی نوجوان پرشانت کمار رائے کے ساتھ مل کر کوچنگ سینٹر چلاتا تھا، جانچ ایجنسی کو کیدار پرساد کے پاس سے پاکستان سے کئی فون کے ریکارڈ ملے ہیں الزام بھی ہے کہ دھنوں راج اور سہیل خان کے بینک اکاؤنٹ میں بہت بڑی رقم گوپال گنج میں منگوائی گئی تھی. اس کے علاوہ، انہوں نے حوالا کے ذریعہ بڑی رقم بھی وصول کی.
ان پیسوں کا کہاں کہاں استعمال ہوا ہےاسكو لیکر این آئی اے کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے.اس سلسلے میں بہت سے بینک مینجر، ویسٹرن یونین آپریٹر اور مقامی لوگوں، عہدیداروں سے پوچھ گچھ کی گئی ہےكیدار پرساد کے اہل خانہ نے جانچ ایجنسی کے الزامات کو غلط بتایا ہےكیدار کے نانا کا کہنا ہے کہ ان کے ناتی کے اکاؤنٹ میں باہر سے کوئی رقم نہیں آئی ہے انہوں نے اپنے بیٹے کو بے قصور بتایا ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad