تازہ ترین

منگل، 12 دسمبر، 2017

دولہن کے گھر والے بارات کاانتظار کرتے رہے، جہیز کی مانگ پوری نہ ہونے سے مسلم دولہا نے رشتہ توڑا


دولہن کے گھر والے بارات کاانتظار کرتے رہے، جہیز کی مانگ پوری نہ ہونے سے مسلم دولہا نے رشتہ توڑا

ایک مسلم دلہن پر جہیز کے نام پر ایسی تکلیف جو اس کی تمام تمناوں کومسمارکردیا...

فتح پور رپورٹ۔ فضل الرحمان الہ آبادی،
(یو این اے نیوز 12دسمبر 2017)
شاید آپ نے ایساواقعہ نہ سناہوکہ شادی کی تاریخ متعین ہوجائے تمام تیاریاں مکمل ہوجائیں، ماں اور اس کے اہل خانہ اپنی لخت جگر کو سجاکر لوگوں کے سامنے دولھن بناکر بیٹھادیں، اور اہل خانہ اور عزیز واقارب دولہا کاانتظار کرتے رہیں، اور دولہا حاضرنہ ھوا، کل اترپردیش کے فتح پور علاقہ میں مسلم سماج میں کچھ ایسے واقعہ پیش آیا، وہ بھی کسی اور چیز کے لئے نھیں بلکہ جہیز میں کار نہ ملنے کی وجہ سے دولہامحترم نے بارات جانے سے انکار کردیا اور رشتہ توڑدیا، فتح پور کے کوتوالی کے پیرن پور کے شبیر کی بیٹی کارشتہ دلشاد سے طے ہواتھا، شبیر ایک غریب آدمی ہیں، شبیر نے بتایا کہ پہلے دلشاد کی مانگ بائک کی تھی توانھوں نے کیسے اس کاانتظام کرلیا، لیکن بعد میں انھوں نے جہیز میں کار کی مانگ کیا، جو ان سے پورانہ ہوسکا، اہل خانہ اور عزیز واقارب ادھر بارات کاانتظار کرتے رھے، بارات نہ آئی، آخری وقت میں دلشاد نے رشتہ توڑ دیا، اس واقعہ کی وجہ سے اھل خانہ صدمہ میں ہے، لڑکی کاروروکر برا حال ہے، یقینا اس طرح کے واقعات ملت اسلامیہ کے لئے افسوس ناک ہیں،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad