تازہ ترین

بدھ، 13 دسمبر، 2017

بچوں کوروزآنہ ڈریس میں آنے کی ترغیب دی جائے :ڈی،ایم


بچوں کوروزآنہ ڈریس میں آنے کی ترغیب دی جائے :ڈی،ایم
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز13دسمبر2017)ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے پرائمری اسکول جھجائی مہوٹی کا اچانک معائنہ کرنے پر اسکول سے بغیرپیش گی اجازت غائب شکشا متر ،مدھو چوہان، اسسٹنٹ ٹیچر پرتما کاآج کی تنخواہ فوری روکے جانے، اسکول کے احاطے میں تقریباً 07۔ 08 سال قبل تعمیر شدہ اضافی کمرہ(باورچی خانہ) کا کام مکمل نہ ہو نے سے متعلق حلقہ ترقی افسر سے وضاحتی رپورٹ پیش کر نے کو کہا ،متعلقہ ٹیچر کی تنخواہ سے رقم وصولی کر نے کو کہا ،انہوں نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر آلوک چوہان کو ہدایت دی کہ وہ گرام پردھان سے رابطہ کر اسکول کے صحن میں قائم ہیڈپنپ کے پانی کی نکاسی، ریمپ کی ٹوٹی ہوئی گرل کے ساتھ ساتھ اسکول میں جو بھی مرمت کا کام ہوگرام ترقی فنڈ سے کروانا یقینی بنائیں. اسکول کی باؤنڈری بھی درست کی جائے ،انہوں نے معائنے کے دوران پایا کہ اسکول میں 107 رجسٹرڈ طالب علموں کے مقابلہصرف 34 طالب علم ہی اسکول میں موجود تھے، زیادہ تر طالب علم بغیر ڈریس کے موجود ملے، انہوں نے اس موقع پر موجود اساتذہ کو ہدایت کی کہ ہر روز ڈریس زیبتن کر کے اسکول میں آئیں ،ریاستی حکومت کی طرف سے تمام طلباء کو 02۔02 ڈریسیں مہیا کرائی گئی ہیں.مسٹر کمار نے معائنے کے دوران پایا اسکول کے احاطے میں اضافی کمرے، کچن کی تعمیر کرا ئی گئیہے، وہ بھی معیار کے مطابق نہیں ہے ،اضافی کمرے کا لینٹر کی حالت کافی خراب ہے. ابھی تک فرش نہیں بنایا گیا اور نہ ہی کھڑ کیوں، جنگلوں کو نصب کیا گیا ہے،اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ضلع بنیادی تعلیم افسر کو ہدایت کی کہ وہ ادھورے پڑے تمام اضافی کام، تعمیر ی کام کو مکمل کرائیں ، اور کسی بھی حالت میں اضافی کمرے، اسکول کے احاطے میں تعمیر سے متعلق کسی بھی کام کیلئے ٹیچرکو نامزد نہ کیا جائے ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad