تازہ ترین

منگل، 12 دسمبر، 2017

جمعیتہ علماء راجستھان اور ہریانہ کی اہم شخصیات کی صوبہ کے بگڑتے ہوئے حالات کے پیشِ نظر راجستھان کے وزیر داخلہ سے ملاقات


جمعیتہ علماء راجستھان اور ہریانہ کی اہم شخصیات کی صوبہ کے بگڑتے ہوئے حالات کے پیشِ نظر راجستھان کے وزیر داخلہ سے ملاقات



راجھستان۔(یو این اے نیوز 12دسمبر 2017)



آج بروز منگل مولانا محمد یحییٰ کریمی اور جمعیتہ علماء راجستھان اور ہریانہ کے مشترکہ کارکنان اور دیگر شخصیات نے صوبہ میں روز بروز مسلمانوں کے لیے بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کو دیکھتے ہوئے راجستھان کے وزیر داخلہ گلاب سنگھ کٹاریہ سے ملاقات کی اور صوبہ کے ہر سماج   خصوصاً مسلمانوں کے لیے تحفظ فراہم کرنے کی مانگ کی۔
     اور جمعیتہ علماء ہریانہ راجستھان کے اس وفد نے خصوصاً چند ایام پہلے افراز الاسلام کے اندوہناک قتل کے تعلق کی وجہ سے اقلیتی سماج میں خوف و دہشت کا جو پیغام گیاہے اس کو دور کرنےکے لئے مؤثر اقدامات کرنے کی درخواست کی۔
   جواباً وزیر داخلہ راجستھان نے صوبہ بنگال کے افراز الاسلام نامی شخص کا راجستھان میں دردناک قتل اور پھر زندہ جلادیے جانے پر گہرا دکھ کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومتِ راجستھان اس معاملہ کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور مجرم کو سخت سے سخت سزادےکر رہے گی اور مجرم کو کیفرِ کردار تک پہنچائی گی۔



          اور اس وفد نے اسی روز میوات کے تعلیم نامی نوجوان کی پولیس فائرنگ میں ہوئی موت کو لے کر بھی گفتگو کی اور وزیر داخلہ نے اس معاملہ کی بھی سنجیدگی سے تحقیقات کرانے کا یقین دلایا اور کہا اس میں بھی مجرمین کو بخشا نہیں جائے گا۔



         اور وزیر داخلہ راجستھان نے دوسری بات یہ کہی کہ مسلم قیادت جیسے کام کررہی ہے اسی طریقے سے اکثریتی طبقے کے ساتھ مل جل کر کام کرتی رہے اور بات چیت کے ذریعہ آپسی بھائی چارہ اور پیارو محبت کے ماحول کو سماج میں بنائے رکھیں۔



       اور یہ بات واضح رہے کہ جمعیتہ علماء راجستھان و ہریانہ کی طرف سے مسلمانوں کے نمائندہ کے طور پر گئے وفد نے وزیر داخلہ راجستھان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی طرف سے کرائی گئی یقین دہانی اور مسلمانوں کے لئے تحفظ اور امن و سکون کا ماحول فراہم کرانے کے وعدے کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔



     اور اس وفد میں شامل صدر محترم مولانا محمد یحییٰ کریمی کے علاوہ
حضرت مولانا محمد شبیر احمد صاحب جھنجھن- نائب صدر جمعیتہ علماء راجستھان-، حضرت مولانا منظور احمد صاحب جے پور -نائب صدر جمعیتہ علماء راجستھان-٬ حضرت مولانا محمد حنیف صاحب الور-نائب صدر جمعیتہ علماء راجستھان-٬ مولانا حبیب اللہ صاحب گہاگہریہ پاڑ میر، مولانا نعمان صاحب کرمودہ، اور مینیجر شفاعت صاحب الور تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad