تازہ ترین

بدھ، 13 دسمبر، 2017

القدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا جائے:ترک صدر طیب اردوگان


القدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیا جائے:ترک صدر طیب اردوگان
تمام مسلمان ممالک کو مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنا چاہیے: چاوش اولو
اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں فلسطین کے صدر محمود عباس، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی ، آذربائیجان کے  صدر الہام علی ایف، ایران کے صدر حسن روحانی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی شریک
استنبول۔ (یو این اے نیوز 13دسمبر 2017) 
اسلامی ممالک کے سربراہان، اسلامی تعاون تنظیم کے ٹرم چئیر مین ملک ترکی کی اپیل پر ،استنبول میں ہنگامی سربراہی اجلاس میں جمع ہوئے۔ اس اجلاس میں فلسطین کے صدر محمود عباس، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ آقن جی ، آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف، ایران کے صدر حسن روحانی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے خصوصی طیارے سے استنبول پہنچ گئے ۔یہ ہنگامی اجلاس امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف ردعمل کے طور پر منعقد ہوا ہے۔ ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ تمام مسلمان ممالک کو مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنا چاہیے۔اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس ترکی کی میزبانی میں شروع ہوچکی ہے۔اجلاس کا آغاز وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ساتھ ہوا۔اجلاس کے افتتاحی خطاب میں ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم ، مشرقی القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے والے ممالک کو چاہیے کہ 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی القدس کے دارالحکومت والی فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے دیگر ممالک کی حوصلہ افزائی کریں۔چاوش اولو نے کہا کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر کے امریکہ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو جائز قرار دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے مقابل ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔صدر رجب طیب ایردوان نے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ میں ہر کس سے اپیل کرتا ہوں کہ آئیے القدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیتے ہیں۔ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی تشریف لانے والی گیمبیا کی نائب صدر آژا فاطومہ کے ساتھ ملاقات کی۔دولما باہچے کے وزارت اعظمی دفتر میں منعقدہ دو طرفہ مذاکرات میں القدس کی حیثیت، اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی سربراہی اجلاس اور دو طرفہ دلچسپی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔مذاکرات میں مزید کہا گیا کہ ترکی ، گیمبیا کی ترقی کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھے گا علاوہ ازیں دو طرفہ اقتصادی تعلقات میں بھی بلند سطح پر لانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔مہمان نائب صدر فاطومہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم، القدس کے موضوع پر ترکی کے موقف کو بروقت اور درست خیال کرتے ہے اور گیمبیا کی ترقی کے ساتھ تعاون پر ترکی کے مشکور ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad