تازہ ترین

ہفتہ، 16 دسمبر، 2017

کانگریس صدر کے طور پر منتخب راہل گاندھی کو ایس ڈی پی آئی کی جانب سے مبارکباد، جمہوری اقدار کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری ادا کرنے کامشورہ


کانگریس صدر کے طور پر منتخب راہل گاندھی کو ایس ڈی پی آئی کی جانب سے مبارکباد، جمہوری اقدار کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری ادا کرنے کامشورہ
نئی دہلی ( یواین اےنیوز15دسمبر2017 )سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی ) کی جانب سے کانگریس صدر کے طور پر منتخب راہل گاندھی کو ایس ڈی پی آئی کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک کے جمہوری اقدار کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری ادا کریں۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے اپنے جاری کردہ اخباری اعلامیہ میں نو منتخب کانگریس صدر راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاص طور پر ملک کے موجودہ صورتحال کے مطابق کانگریس پارٹی پر اپوزیشن پارٹی کی حیثیت سے ملک کے سیکولر اور جمہوری اقدار کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی ذمہ داری عائد ہے۔ ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے کانگریس پارٹی کو پہلے سے زیادہ فعال ہونا ضروری ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی کو اس بات کا احتساب کرنا چاہئے کہ وہ ملک کی قدیم سیاسی پارٹی ہونے کے باوجود انتخابات میں عوام کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام کیوں ہے؟۔ ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید نے اس بات پر زور دیکرکہا ہے کہ کانگریس پارٹی کی موجودہ قیادت کو مزید وسیع النظر ہونا چاہئے اور دیگر سیکولر پارٹیوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر اتحاد بناکر ملک کے سیکولر مخالف پارٹیوں کو شکست دینا چاہئے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad