تازہ ترین

جمعہ، 15 دسمبر، 2017

اشاعت دین کا مدار قوم کے معصوم بچے ہیں۔احسان قاسمی


اشاعت دین کا مدار قوم کے معصوم بچے ہیں۔احسان قاسمی
سمستی پور ۔(یو این اے نیوز 15دسمبر 2017
ایک عالمِ دین اور اسکی سمجھ بوجھ رکھنے والے پر فرض ہیکہ اللہ کے حکم کو اس طرح بیان کر کے یا خاموشی سے عملاً پہچایا جائے جیساکہ اسکا حق ہے، کسی سے ڈرے بغیر حالات چاہے جو بھی ہوں، گردشِ ایام سے مدمقابل ہوکر ہی پیغام خداوندی کی اشاعت کرنا دین کی بنیادی جدوجہد ہے،جسکا عملی نمونہ بخوبی الامدادایجوکیشن​ل اینڈویلفئرٹرسٹ کے سکریٹری و ناظم اعلیٰ جامعہ اشاعت العلوم سمستی پور،کرھوا برہیتا کلیانپورسمستی پور کے بانی قاری ممتاز احمد جامعی مختلف شعبہائے دین کی خدمت کرکے پیش کر رہے ہیں جن میں سب سے اہم اور پیدرانہ شفقت سے بڑھی ہوئی ذمہ داری طالبان علومِ نبوت اور جگر گوشہ قوم کی علمی و عملی تربیت کرناہے ، کیونکہ یہی علمِ نبوت کے متحمل مزاج بچے قوم کی اصل پونجی ہوں گے ،جبکہ باشعور سربراہان وہی ہوتے ہیں جو قوم کی پونجی اور سرمایہ کی بدرجہ اتم حفاظت کے لیے گاہے بگاہے نگرانی کرے ، اسی لیے آج مورخہ ۲۴ربیع الاول ۹۳۴۱؁ھ بمطابق 14دسمبر 2017کو بصورتِ ششماہی امتحان چند معتبر راہنمایان قوم نے جامعہ کے طلباء و طالبات کا علمی وعملی اور وضع وقطع کا جائزہ لیکر اظہارِ اطمینان فرمایا ،اس موقع سے گرد و نواح کے کئی ممتاز شخصیت موجود تھے ،اور بحیثیت ممتحن مولانا احسان صاحب قاسمی امام و خطیب جامع مسجد چکمیسی ، مولانا نوشاد صاحب قاسمی، مفتی شمساد عالم امام و خطیب مسجد بلال دھرم پور، حافظ مراد صاحب ، و حافظ فخر عالم صاحب امام مسجد بیلسنڈی ، اور مولانا اسرار صاحب کی تشریف آوری ہوئی، سب نے حسنِ تاثر کا اظہار فرماکر مستقبل میں خوش آئندہ سازگار حالات کے اشارے دئے، بعد امتحان تشریف لائے تمام علماء و ائمہِ مساجد اور اساتذہ کی موجودگی میں رائے عامہ کی مختصراً نششت لگی سبھی قابلِ قدر علماء نے اپنے قیمتی مشورے سے جامعہ و
اساتذہ اور ناظم جامعہ کو نوازا اور مستقبل قریب میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی خاطر دست بدعا رہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad