تازہ ترین

جمعہ، 15 دسمبر، 2017

جب تک مودی معافی نہی مانگتے پارلیمنٹ نہیں چلنے دیں گے :اپوزیشن


جب تک مودی معافی نہی مانگتے پارلیمنٹ نہیں چلنے دیں گے :اپوزیشن

نئی دہلی ۔( یو این اے نیوز 15دسمبر 2017)سابق نائب صدر حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ پر پاکستان کے ساتھ مل کر سازش تیار کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزامات کے خلاف متحد ہوتے ہوئے اپوزیشن نے آج کہا کہ جب تک مسٹر مودی معافی نہیں مانگتے راجیہ سبھا کی کارروائی نہیں چلنے دی جائے گی۔

اس معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ڈھائی بجے تک کے لئے ملتوی ہونے کے بعد ایوان میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ڈی راجہ اور سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال نے پارلیمنٹ کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنے الزامات پر وضاحت پیش کرنی چاہئے۔

مسٹر آزادنے کہا کہ مسٹر مودی نے مسٹر انصاری اور ڈاکٹر سنگھ کے ساتھ سابق آرمی چیف دیپک کپور، سابق وزیر خارجہ، سابق خارجہ سکریٹری اور چند سینئر صحافیوں پر پاکستانی نمائندوں کے ساتھ مل کر گجرات میں بی جے پی کو شکست دینے کی سازش کرنے کا الزام لگایا ہے۔واضح رہے یہ سب باتیں گجرات ہوئے دوسرے راؤنڈ کے فائنل ووٹنگ سے پہلے اپنے انتخابی تشہیر میں ایک ریلی میں کہیں تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad