تازہ ترین

بدھ، 13 دسمبر، 2017

گجرات الیکشن کے نتائج یکطرفہ ہونگے ۔جس سے چونکا جائیگی مخالف پارٹی ۔راہل گاندھی


گجرات الیکشن کے نتائج یکطرفہ ہونگے ۔جس سے چونکا جائیگی مخالف پارٹی ۔راہل گاندھی


نئی دہلی، (یو این اے نیوز 13دسمبر 2017) کانگریس کے نو منتخب صدر راہل گاندھی نے گجرات کے آخری مرحلے کے پولنگ سے ایک دن قبل پارٹی کی جیت کے تئیں اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن یک طرفہ اور بھارتیہ جنتا پارتی کے لئے چونکانے والا ثابت ہوگا۔

اگلے چند دنوں میں کانگریس کی کمان سنبھالنے جارہے مسٹر گاندھی نے آج ایک چینل کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ گجرات کے لوگوں میں بی جے پی کے تئیں کافی غصہ ہے اور وہاں لوگوں کی سوچ میں تبدیلی آئی ہے۔
بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے لوگوں کو کوئی ویزن نہیں دے پائے اس لئے یہ الیکشن یک طرفہ ہوں گے اور بی جے پی کے لئے چونکانے والے ہوں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad