تازہ ترین

بدھ، 13 دسمبر، 2017

!گجرات انتخاب کا ملکی سیاست پر اثر


!گجرات انتخاب کا ملکی سیاست پر اثر

تحریر شفیع اللہ قاسمی

14/ دسمبر 2017 بروز جمعرات گجرات اسمبلی الیکشن کیلئے دوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے، گذشتہ ۲۲ سال سے گجرات کی گدی پر راج کرنے والی بھاجپا حکومت کےلئے کرو یا مرو کی حالت ہے کیونکہ اسکو اپنے سب سے مضبوط قلعے کو بچانے کے لئے کافی مشقت کرنی پڑ رہی ہے جس کے لئے وہ ہر ہتھکنڈہ استعمال کررہی ہے ، ایک ایک کرکے اپنے ترکش کے سارے تیر آزمارہی ہے ، حالات یہانتک پہنچ گئے کہ گذشتہ ایک مہینے سے مرکز کی سرکار بھی گجرات سے ہی چل رہی ہے ، بھاجپا ئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی گجرات میں ہی ڈیرہ ڈنڈا ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر کانگریس کی طرف سے اکیلے راہل گاندھی مورچہ سنبھالے ہوئے ہیں اور پوری سرکار کو وکاس کے مدعے پر اس طرح گھیر رکھا ہیکہ مودی سرکار کو جواب دیتے نہیں بن رہا ہے۔ بلآخر نتیجہ یہ ہوا ہیکہ گجرات کے جس وکاس ماڈل کو ملک کے سامنے پیش کرکے مرکز اور ریاستوں کی جنگ کو بھاجپا کے ذریعہ جیتا گیا وہی وکاس اسی گجرات میں خود بھاجپا کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے نتیجاً چناؤ پرچار کے آخری ہفتے میں وزیراعظم نے وکاس کے مدعے سے راہ فراراختیار کرتے ہوئے اپنی اصلی اوقات پر آگئے اورچناؤ کو دھرم اور ذات پات پر گھسیٹ لائے اور منی شنکر ایر اور دوسرے کانگریسی نیتاؤں کے پرانے بیانات کے ذریعے اپنے آپکو بیچارہ اور مظلوم ثابت کرکے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کا خاتمہ کیا۔
اب فیصلہ گجرات کی عوام کو کرنا ہے کہ وہ جھوٹ اور فریب کے دامن میں ایک بار پھر گرفتار ہونا پسند کرینگے یا ملک کے اندر امن وامان اور بھائی چارگی کا ماحول قائم کرنے کیلئے ایک ایسی سرکار بنانے میں مددگار ہونگے جو ملک بھر میں سر اٹھا رہے خونی درندوں پر قد لگانے کا ذریعہ ہوگی۔ اگر گجرات کی عوام نے ملک کی ایکتا اور اکھنڈتا کی بقا کو دھیان میں رکھ کر ووٹ کیا تو یقیناً فرقہ پرست طاقتوں کیلئے یہ الیکشن انکے تابوت کی آخری کیل ثابت ہوگا، کیونکہ جس وکاس ماڈل کو پروس کربھاجپا ملک بھر میں راج کررہی ہے جب وہی وکاس ماڈل خود اپنے ہی گھر میں اوندھے منھ دھڑام ہوجائیگا تو پورے ملک میں فرقہ پرستوں کے خلاف ایک انتہائی مثبت پیغام رسانی کا سبب بنے گا اور آنیوالے ریاستی اور مرکزی چناؤ میں اسکا گہرہ اثر پڑیگا جو ملک کی سلامتی اور بقا کیلئے انتہائی ضروری ہے، 
اسلئے آخر میں گجرات کی عوام سے گزارش ہیکہ قومی یکجہتی کے تحفظ کیلئے اپنے ایک ایک ووٹ کا صحیح استعمال کرکے ایک ایسی سرکار بنانے میں مددگار ہوں جس سے فرقہ پرستی کی جڑیں کمزور ہوں اور بھائی چارگی کی فضا قائم ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ والسلام
راقم السطور۔۔ شفیع اللہ قاسمی ابن خیرالبشر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad