تازہ ترین

بدھ، 13 دسمبر، 2017

نومنتخب چیئرمین وسیم احمد کو ایس ڈی ایم شاہ گنج نے دلائی حلف


نومنتخب چیئرمین وسیم احمد کو ایس ڈی ایم شاہ گنج نے دلائی حلف
!
جونپورکھیتاسرائ​ے رپورٹ۔اسماعیل عمران جون پور ی
(یو این اے نیوز 12دسمبر 2017)
کھیتاسراے نگر پنچایت کے آدرش بھارتی اسکول کے احاطے میں منعقد حلف برداری پروگرام میں نومنتخب نگر پنچایت چیئرمین وسیم احمد سمیت سبھی 13ممبران نگرپنچایتوں نے حلف لی ۔ایس ڈی ایم جے این سچان نے وسیم احمد کو حلف دلائی ۔اسکے بعد چیئرمین وسیم احمد نے سبھی ممبران نگر پنچایت کو حلف دلائی۔اس موقع پر پروگرام کی صدارت کررہے سابق وزیر توانائی وممبر اسمبلی شیلندر یادو عرف للئی نے کہا کہ ڈیموکریسی میں اپوزیشن کا بہت اہم رول ہوتا ہے انھوں نے نومنتخب صدر سے اپوزیشن کو بھی ساتھ لیکر چلنے کا زور دیا ۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ہم عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔کیونکہ آپ لوگوں نے میری اپیل کا احترام کرتے ہوئے سپا امیدواروں کو ممبر اور صدر بنایا ہے ۔پروگرام کی نظامت ایڈووکیٹ دھرمندر یادو نے کی ۔اس موقع پر (سی او) اودھیش کمارشکلا۔ڈاکٹر اسامہ صاحب ۔رام اودھ ۔جناب اسلم ۔سلیم خان ۔غیاث الدین۔حاجی داؤد۔سمیت کثیر تعداد میں سپا کارکن موجود رہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad