تازہ ترین

جمعرات، 14 دسمبر، 2017

ہر گھر میں نل کا پانی اوربجلی پہنچے گی :نتیش کمار


ہر گھر میں نل کا پانی اوربجلی پہنچے گی :نتیش کمار 


سیتامڑھی رپورٹ۔محمد صدرعالم نعمانی 
(یو این اے نیوز 14دسمبر 2017)
ہر گھر میں نل کا پانی اور بجلی پہنچے گی, پکی سڑکیں اور نالیاں ہونگی, گاؤں کی ترقی میں کسی بھی سطح پر کوئ کمی نہیں ہوگی, وارڈ ممبران اور مکھیا کے درمیان تنازعہ سے ترقی متاثر ہورہی تھی, اب تنازعہ ختم ہوگیا ہے, جلد ہی تمام وارڈوں کی ترقی شروع ہوجائے گی, مزکورہ بالاباتیں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے سیتامڑھی کے ڈمرا بلاک کے ڑاگھوپور بکھری میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد ایک اجلاس عام میں کہیں, انہوں نے کہا کہ سات عزائم منصوبوں کو وارڈ ممبروں کے ذریعہ مکمل کرآئے جانے سے مکھیاؤں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ,کیونکہ مکھیاکی دیکھ ریکھ میں ہی یہ کام پورا کیا جائیگا, وزیراعلی 2009میں وکاس یاترا کے دوران اس گاؤں میں آئے تھے آج آٹھ سال کے بعد پھر ایک مرتبہ اس گاؤں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے آئے ہیں, وزیر اعلی کی آمد کو لیکر گاؤں کو دلہن کی طرح سجایاگیا ہے, وزیر اعلی کی آمد کی خوشی میں ایک طرح سے جشن کا ماحول ہے وہی وزیرا علی کی حفاظت کیلئے ایک ہزار سے زیادہ پولس تعینات کئے گئے ہیں وزیراعلی کی آمد سے لیکر آخری وقت تک ڈی ایم راجیوروشن اور ایس پی ہری پرساد ایس سایہ کی طرح ساتھ ساتھ تھے وزیر اعلی نے 439.29کڑور روبے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا, اس موقع پر رنجو گیتا,سنیتاسنگھ چوہان,گائتری دیوی , ایم ایل اے دنکررام ,دیویش چندر ٹھاکر,ایم ایل سی اور محمد اعظم حسین انور وغیرہ قابل ذکر ہیں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad