تازہ ترین

جمعہ، 15 دسمبر، 2017

الشمش کرکٹ ٹیم گورینی چوکیہ کے فرحان بنے مین آف دی سریز کے حقدار


الشمش کرکٹ ٹیم گورینی چوکیہ کے فرحان بنے مین آف دی سریز کے حقدار

گورینی چوکیہ ۔(یو این اے نیوز 14دسمبر 2017)
کھیتاسراے تھانہ حلقہ کے موضع غیاث پور نوناری میں ہوئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سیداللہ پور اعظم گڑھ ٹیم نے الشمش کلب گورینی چوکیہ کو 7وکٹ سے ہراکر فائنل میچ جیت لیا ۔دو ور کے فائنل میچ میں سید پور کی ٹیم نے 3وکٹ گنوا کر 18 رن بنایا۔وہیں پر الشمش کلب کی ٹیم 3وکٹ گنواکر محض 16رن ہی بنا کر فائنل میچ 2رن سے ہارگئی ۔جسکے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو انعام سے نوازا گیا ۔اس میچ کے مین آف دی میچ کے حقدار سید پور ٹیم کے نور عین بنے ۔وہیں پر مین آف دی سریز کے انعام سے الشمش کلب ٹیم کے کھلاڑی فرحان کو نوازا گیا۔ جس سے ٹیم کے کپتان شمش عالم نے اپنے تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔اور کھلاڑیوں سے آئندہ ہونے والے میچ میں بہتر کارکردگی کرنے کو کہا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad