تازہ ترین

منگل، 12 دسمبر، 2017

وزیر اعلی اجتماعی شادی منصوبہ کے تحت ضلع کو 476 کا ہدف حاصل ہواہے: ڈی،ایم


وزیر اعلی اجتماعی شادی منصوبہ کے تحت ضلع کو 476 کا ہدف حاصل ہواہے: ڈی،ایم
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز12دسمبر2017) ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے بتایا کہ وزیر اعلی اجتماعی شادی منصوبہ کے تحت ضلع کو 476 کا ہدف حاصل ہواہے، اس کیلئے 01 کروڑ 66لاکھ روپئے حکومت کے ذیعہ جاری کیا گیا ہے،ریاستی حکومت نے اس اسکیم کو لڑکی کی ازدواجی زندگی میں خوشحالی کے لئے لاگو کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت 20 ہزار روپئے امداد کی رقم لڑکی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائیگی،. 25 ہزار روپئے بیواؤں، میاں بیوی تنازعات، طلاق شدہ خواتین کی مدد کے لئے ہونگے ، شادی کیلئے ضروری مواد پر 10 ہزار روپئے، بیوہ، طلاق کے معاملے میں یہ فنڈز 05 ہزار ہو گا،پروگرام کے انعقاد کیلئے کھانے، پنڈال، فرنیچر، پینے کے پانی، بجلی، نظم روشنی اور دیگر ضروری انتظامات کیلئے 05 ہزار فی جوڑا دیہی حلقوں، شہری سطح پر قائم شادی کمیٹی کو دیا جائے گا،مجموعی طور پر 35 ہزار روپے رقم کی رقم خرچ کی جائے گی، اجتماعی شادی کے پروگرام میں کم سے کم 10 جوڑوں کاہونا لازمی ہے مسٹر کمار نے بتایا کہ وزیر اعلی اجتماعی شادی کی منصوبہ بندی کیلئے درخواست گزار کے خاندان کی آمدنی خط افلاس کی حد کے تحت ہونی چاہیے،شادی کیلئے درخواست میں بیٹی کی عمر شادی کی تاریخ کو 18 سال یا اس سے زیادہ ہونا لازمی ہے، اورمردکے لیے 21 سال ہونا طے ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad