تازہ ترین

پیر، 11 دسمبر، 2017

قصبہ بیور کی نگر پنچایت کا انتخاب تنازعات میں گھر گیا ہے


قصبہ بیور کی نگر پنچایت کا انتخاب تنازعات میں گھر گیا ہے
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز11دسمبر2017)ضلع مین پوری کے قصبہ بیور کی نگر پنچایت کا بلدیاتی انتخاب تنازعات میں گھر گیا ہے، شکست امیدواروں نے پریس کانفرنس کر مضبوط ثبوت دے کر حکومت اور مقامی انتظامیہ پر جانبداری کا الزام لگا کر بی جے پی امیدوار کو دھاندلی کے بل پر انتخابات جتانے کا الزام لگایا ہے، ان امیدواروں نے ضلع الیکشن کی مصدقہ کاپی دکھا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ چوسٹھ ووٹ ڈالے گئے ، مگر ووٹوں کی گنتی کے دوران زیادہ ووٹ نکلے ہیں، اس لئے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوتی ہے، واضح رہے کہ بی جے پی امیدوار سرت کانت بھاٹیہ کانگریس امیدوار انو مصر اسے صرف 71 ووٹوں کے فرق سے ہی کامیاب قرار ہوئے ہیں، ان امیدواروں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس الیکشن کو غیر قانونی قرار دیکردوبارہ سے انتخابات کرائے جائیں، ادھر ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ شکایت پر تحقیقات کرائی جائے گی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad