تازہ ترین

جمعہ، 15 دسمبر، 2017

تعلیم یافتہ بے روزگاروں کے لئے کوشل وکاس مشن منایا جائیگا:ڈی،ایم


تعلیم یافتہ بے روزگاروں کے لئے کوشل وکاس مشن منایا جائیگا:ڈی،ایم
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوزد15سمبر2017) تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو مختلف ٹریڈز میں تربیت کر اکرنہیں روزگار کی بہتر موقع فراہم کرانے کے لیے مرکزی،و ریاستی حکومت کی انتہائی اہم اسکیم کوشل وکاس مشن کے تحت علاقائی گرام ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ مین پوری میں نوجوانوں کو مختلف ٹریڈز میں تربیت دیئے جانے کے لئے اگلے 15 دن تک رجسٹریشن کیا جائے گا. حکومت کی ہدایت کے مطابق 16 سے 31 دسمبر تک کوشل وکاس مشن منایا جائے گا، جس کیتحت مختلف اسکولوں میں جاکر طلباء و طالبات کا رجسٹریشن کیاجائے گا.،عام عوام تک اس منصوبہ کی معلومات پہنچانے کے مقصد سے کئی پروگرام منعقد ہوں گے.
کوشل وکاس مشن یوم تاسیس کے موقع پر انچارج ضلع مجسٹریٹ وجے کمار گپتا نے،ٹی،ای،پی، سنٹر سے کوشل وکاس مشن کی ریلی کو ہری جھڈی دکھا کر روانہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام لوگوں کے درمیان حکومت کی اس خصوصی منصوبہ بندی کی معلومات پہنچائیں ، تاکہ تعلیم یافتہ بے روزگار اس اسکیم سے جڑ کربینکنگ، آٹو موبایلس، فیشل ڈزائننگ، پرنٹنگ اور پبلیکیشن، ریڈی میڈ گارمینٹس، کمپیوٹر، ٹیلی، سیلس مین، وغیرہ تجارت میں تربیت حاصل کریں اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پائیں. 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad