تازہ ترین

بدھ، 13 دسمبر، 2017

مشاعرہ نعتؐ ومدح صحابہؓ سنجے نگر جاجمؤ میں آج۔مشاعرے سے قبل دارالعلوم دیوبند کے استاذ مفتی محمد راشد اعظمی کا خصوصی خطاب بھی ہوگا


مشاعرہ نعتؐ ومدح صحابہؓ سنجے نگر جاجمؤ میں آج۔مشاعرے سے قبل دارالعلوم دیوبند کے استاذ مفتی محمد راشد اعظمی کا خصوصی خطاب بھی ہوگا
کانپور،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز13دسمبر2017)نعت گوئی بہت ہی سعادت وخوش نصیبی کی بات ہے وہیں عشق رسولؐ میں ڈوب کر آپ کی شان میں اشعار کہنا بہت ہی مشکل کام ہے کہ آپؐ کی عظمت کے خیال کے ساتھ ساتھ تعریف کی بلندیوں پر اس حد تک نہ جایاجائے کہ وہ اللہ کی کبرائی کے مماثل ہوجائے۔ اچھے اشعار کہنا خدا کی طرف سے ایک ودیعت ہے جو ہر ایک کے حصہ میں نہیں آتی۔ آپ ﷺ کے شاگرد صحابہ کرامؓ خصوصاً خلفائے راشدین وازواج مطہرات کی تعریف وتوصیف بھی باعث خیر وبرکت ہے۔ حضرت محمد عربی ﷺ کی سیرت مقدسہ ، تعلیمات رحمت اور آپؐ کے اور صحابہ کرام کے پاکیزہ اسوہ کو معیار بناکر امت مسلمہ میں سچی اچھی ایمانی قرآنی اور نبوی زندگی گزارنے کا جذبہ پیدا کرکے پوری انسانیت کو امن ومحبت اور مساوات کا پیغام دینے کے لیے جمعیۃ علماء شہر ومجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے ماہ ربیع الاول کو رحمت عالم مہینہ منائے جانے کے موقع پر بزم حسانؓ بن ثابت کانپور ومدرسہ بیت العلوم سنجے نگر جاجمؤ کے زیر اہتمام ایک روزہ عظیم الشان مشاعرہ نعت ؐ ومدح صحابہؓ کا انعقاد زیر صدارت ترجمان حق ، مجاہد اسلام ، عاشق نبیؐ وصحابہ مولانا محمد متین الحق اسامہ صاحب قاسمی صدر بزم حسان بن ثابت وصدر جمعیۃ علماء اترپردیش 14دسمبر 2017بروز جمعرات بعد نماز عشاء مدرسہ بیت العلوم کے سامنے کھلے میدان سنجے نگرکانپور میں منعقد ہو رہا ہے جس میں مشاعرہ کے آغاز میں خطاب فرمانے کے لئے متکلم اسلام حضرت الحاج مولانا مفتی محمد راشد صاحب اعظمی استاذ دارالعلوم دیوبند تشریف لارہے ہیں ۔ بیرونی شعراء کرام میں جناب ڈاکٹر شمیم رامپوری، جناب دل خیر آبادی، جناب تابش ریحان مؤ، جناب یقین فیض آبادی، جناب کلیم طارق سیدن پوری، جناب اسعد اعظمی، جناب اشفاق بہرائچی، جناب فاروق عادل لکھنؤ ، جناب سلیم تابش لکھنو، جناب شرافت بسوانی ومقامی شعراء حضرات بھی شرکت فرما رہے ہیں ۔نظامت کے فرائض مشہور ناظم مشاعرہ مجاہد حسنین حبیبی سیتا مڑھی فرمائیں گے ۔
یہ اطلاع مشاعرہ کے نگراں جناب الحاج حافظ نورالہدی جامعی امام وخطیب مسجد بلال درسہ بیت العلوم سنجے نگر جاجمؤ نے دیتے ہوئے عاشقان نبی ؐ وفدایان صحابہؓ سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad