تازہ ترین

منگل، 12 دسمبر، 2017

نٹ سماج سے تعلق رکھنے والے نہایت غریب کی تاج پوشی کے موقعہ پر شرکاء کی آنکھوں میں تشکر کے آنسوچھلک آئے


چیر مین کھرگ سنگھ کی حلف برداری میں سبھی سماج نے کی شرکت 
نٹ سماج سے تعلق رکھنے والے نہایت غریب کی تاج پوشی کے موقعہ پر شرکاء کی آنکھوں میں تشکر کے آنسوچھلک آئے
 
بھوگاؤں،مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز12دسمبر2017) نائب ضلع مجسٹریٹ سندیپ کمار نے نو منتخب ہوئے شہر پنچایت صدر کھرگ سنگھ کو عہدہ اور رازداری وحلف برداری کرائی ،نٹ سماج سے تعلق رکھنے والے نہایت غریب کی تاج پوشی کے موقعہ پر شرکاء کی آنکھوں میں تشکر کے آنسوچھلک آئے، اس موقعہ پر رکن پارلیا منٹ تیج پرتاپ سنگھ یادو نے بھوگاؤں کے کستوربا گاندھی بالیکا انٹر کالج میں منعقد حلف برداری تقریب میں حاجیوں کا شال اڑھا کر استقبال کیا ، پروگرام کی صدارت خانقاہ رشیدیہ کے سجادہ نشین ببلو میاں نے کی، پروگرام میں سابق چیئرمین نصرین بانو اور سماجی کارکن اکبر قریشی کو چاندی کا تاج پہناکر نوازاگیا.اس کے بعد نو منتخب چیر مین کھرگ سنگھ نے قصبہ کے 16؍وارڈوں کے ممبران ،آرتی راجپوت ،اما بھارتی،آستیندر گپتا،مینا شاکیہ ،شاکر علی،ششی ورما،اجے یادو،آفتاب قریشی ،کرشن مراری ،محمد اویس ،سورج بودھ ،آشادیوی ،رینا شاکیہ ،دیارام ورما،شکیل بیگ ،اکھلیش شاکیہ ،کو حلف برداری کرائی ،اسی موقعہ پر سماجی کارکن اکبر قریشی نے تمام صحافیوں کا شاندار استقبال کیا ،اور صحافیوں کو پھولوں کی مالا ،اور شال اڑھا کر ان کا استقبال کیا ،استقبالیہ میں رہنما تیج پرتاپ نے کہا جو بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دیگا ہم اس کے ساتھ ہونگے ،انہو نیں کہا گجرات کو وکاس کا ماڈل بتانے بالے آج گجرات میں تمام بڑے بڑے وزیروں کے ساتھ آپ ممکنہہار کو بچانے کے لئے کوشش دن رات ایک کئے ہوئے ہیں ،انہو نے کہا گجرات میں بی جے پی کی شکست سے 2019 کے انتخابات میں مکمل طور پر صاف ہو جائیگی ، تیج پرتاپ نے کہا جو پارٹی ملک، ریاست ، میں بھائی چارے کو تقسیم کر نے میں لگی ہو،ایسی پارٹی کو آئندہ عام 2019 انتخابات میں آپ کو شکست دیناہے،پروگرام میں سابق وزیر مملکت آلوک شاکیہ، ایس پی ضلع صدر کھمان سنگھ ورما ،ایم، ایل، سی، اروند یادو،سابق شہر پنچایت صدر نسرین، بانو عارف علی ،پھول میاں،عبد الجلیل خان ،عمران چودھری،وغیرہ کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں قصبہ کے باشندوں نے شرکت کی ،بعد اختتام سبھی شرکاء کو مٹھائی تقسیم کی گئی ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad