تازہ ترین

پیر، 11 دسمبر، 2017

جمعیۃ علماء ہند کی مہم کے تحت چلڈرن ولیج میں شجر کاری ،شجرکاری کی دین اسلام میں خاص ترغیب ہے : مو لانا حکیم ا لدین قاسمی


جمعیۃ علماء ہند کی مہم کے تحت چلڈرن ولیج میں شجر کاری ،شجرکاری کی دین اسلام میں خاص ترغیب ہے : مو لانا حکیم ا لدین قاسمی
 
نئی دہلی:(یواین اےنیوز11دسمبر2017)امن وایکتا سمیلن میں جمعیۃ علماء ہند کے ذریعہ پیش کردہ اعلامیہ پر عمل کرتے ہوئے آج یہاں چلڈرن ولیج انجار میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علما ء ہند کے ہاتھوں شجرکاری کی گئی ۔اس موقع پر ادارے میں داخل طلبہ واساتذہ بھی موجود تھے۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند جس کی قومی ،ملی اور سماجی خدمات کی تاریخ رہی ہے ، آج جب کہ ساری دنیا فضائی آلودگی کی شکار ہے، جمعےۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے 29 اکتوبر کو دہلی میں منعقد ہوئے امن و ایکتا سمیلن کے اسٹیج سے پورے ملک میں ایک لاکھ پودے لگا نے کا فیصلہ کر کے بہت ہی عمدہ پہل کیا ہے ۔ مولانا حکیم الدین نے مزید کہا کہ شجر کاری کے بے شمار فوائد ہیں :اس کا فائدہ انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی ہو تاہے ، نیز طبی فوائد کے ساتھ بے شمار انسانی ضرورتیں اس سے وابستہ ہیں، اسی وجہ سے رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے سایہ دار اور پھلدار درختوں کو کاٹنے سے منع فرمایا ہے ۔آج اگر انسان اپنے اوپرصرف ایک پودا لگانے کی ذمہ داری لے لے تو یہ انسانیت کی عظیم خدمت ہو سکتی ہے، جب بھی کوئی انسان اس کے سایہ میں بیٹھ کر راحت کی سانس لے گا، کوئی چرند پرند اس سے کچھ پھل کھائیگا تو اسکا ثواب درخت لگانے والے کو ملتا رہیگا. مولانا نے تمام ذمہ داران اوراراکین اوسر باشندگان ملک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کو آگے بڑھ کر کامیاب بنائیں۔ بتاتے چلیں کہ چلڈرن ولیج وہ ادارہ ہے جو جمعےۃ علما ء ہند کی نگرانی میں چل رہا ہے ، اس کا قیام کچھ بھج طوفانی زلزلہ کے بعد عمل میں آیا تھا ، اس ادارہ میں احساس یتیمی سے اوپر اٹھ کر ماں کی ممتا اور پدرانہ شفقت والے ماحول میں بچے تعلیم و پرورش پاتے ہیں۔آج کی اس شجرکاری تقریب میں مفتی انیس احمد،مولاناآصف ،ماسٹر ہارون وغیرہ بھی شریک تھے .

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad