تازہ ترین

منگل، 12 دسمبر، 2017

ایس ڈی ایم وی کے سنگھ چاند پور نے آج دو پہر قریب ایک بجکر تیس منٹ پر 1/30 بلدیہ کونسل چاند پور کی نو منتخب چیر پرسن محترمہ فہمیدہ بیگم اور 25 وارڈ ممبران کو حلف براداری دلائی ۔

ایس ڈی ایم وی کے سنگھ چاند پور نے آج دو پہر قریب ایک بجکر تیس منٹ پر 1/30 بلدیہ کونسل چاند پور کی نو منتخب چیر پرسن محترمہ فہمیدہ بیگم اور 25 وارڈ ممبران کو حلف براداری دلائی ۔
چاند پور،رپورٹ،محمد شاہد(یواین اےنیوز12دسمبر2017)  آج دو پہر رام لیلا گراؤنڈ میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں سپا ضلع صدر انل یادو ، چیر پرسن فہمیدہ بیگم کے شو ہر محمد الیاس ، اور سپا کے سینئر لیڈر نو منتخب چیر پرسن کے ہو نہار بیٹے محمد ارشد ، پنکج چودھری ، دہلی سے تشریف لائے رکن اسمبلی جناب سنجے گپتا ، گووند متل ، ڈاکٹر ستیندر کمار شرماء ، راکیش گپتا ، قاضی فروز احمد ، ڈاکٹر لاکھن سنگھ پال ، انل اگروال ، رکن اسمبلی شوہر ہری راج سنگھ ، چاند پور سی او انشو جین اور تھانہ انچارج سمیت کافی تعداد میں پولیس فورس موجود رہا ،اس کے علاوہ سابق چیر پرسن زینت پٹھان اور شیر باز پٹھان کی غیر موجودگی لوگوں میں چر چا کا موضوع بنا رہا اس کے علاوہ کافی تعداد میں سبھی سماج کے لوگ موجود رہے لیکن معزز لوگوں کا منچ پر نہ ہونابھی حیرت میں ڈالتا رہا ۔حلف برداری اجلاس کی مہمان ذی وقار محترمہ روچی ویرا رہیں ، حلف برداری تقریب کی نظامت جناب محمد فخر الدین صاحب نے کی ۔ پروگرام پر امن طریقہ سے اختتام پذیر ہو ا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad