تازہ ترین

پیر، 27 نومبر، 2017

بیلٹ بکسوں کی حفاظت میں کسی بھی سطح پر کوتاہی نہ برتی جائے :ڈی،ایم


بیلٹ بکسوں کی حفاظت میں کسی بھی سطح پر کوتاہی نہ برتی جائے :ڈی،ایم
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز27نومبر2017) ۔ووٹنگ پیٹیوں کی حفاظت میں ضلع انتظامیہ کسی بھی سطح پر کوتاہی نہیں برت رہا ہے، اسٹانگ روم کے چاروں طرف مضبوط بیری کیڈنگ کراکر پولیس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ سی،سی، ٹی ،وی ،کیمروں کے ذریعہ سے 24 گھنٹے سخت نگرانی کی جا رہی ہے،کوئی غیر مجاز فرد کو داخلہ کی اجازت نہیں ہے،ووٹنگ پیٹیوں کی حفاظت میں ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایات کا پوری طرح سے عمل ہو رہا ہے،ضلع الیکشن آفیسر پردیپ کمار، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش ایس نے آج گرام وکاس استھان پہنچ کر نگر پالیکاپریشد ،جیوتی کھڑیا کے ا سٹانگ روم میں رکھی ووٹنگ پیٹیوں، رام سنگھ کالج کشنی میں نگر پنچایت کشنی، کسمرا کی ووٹنگ پیٹیوں، جین اٹر کالج کرہل میں نگر پنچایت کرہل ووٹنگ پیٹیوں کی حفاظت کا جائزہ لیا.آج دونو افسران نے اسٹرانگ روم کی حفاظت میں تعینات جوانوں سے اپنے سامنے ہر ا سٹانگ روم کے قفل کو چیک کرایا،انہوں نے کہا کہ ممنوع علاقے میں کسی بھی غیر مجاز شخص کو کسی بھی حالت میں داخل نہ ہو نے دیں، اسٹرانگ روم کے ارد گرد کرائی گئی بیريکیڈنگ کے اندر کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہے. بیلٹ بکسوں کی حفاظت میں کسی بھی سطح پر کوتاہی نہ برتی جائے ، انہوں سیکورٹی میں تعینات جوانوں سے کہا کہ وہ مکمل وفاداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دیں.تمام ریٹرننگ افسران کو روزانہ اپنے اپنے اسٹرانگ روم کی سیکورٹی کے نظام کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے. احاطے میں آنے جانے والے ہر افسر، ڈیوٹی میں لگے اہلکار، سیکورٹی میں لگے جوانوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی کی جا رہی ہے. انہوں ڈیوٹی پر تعینات پولیس کے جوانوں کو حکم دیا کہ کوئی امیدوار، الیکشن ایجنٹ ٓاسٹرانگ روم کو دیکھنے آئے تو اسے بیری کیڈنگ کے باہر سے ہی دیکھنے دیا جائے کسی بھی حالت میں بے بیری کیڈنگ کے اندر کسی بھی امیدوار، ایجنٹ کو داخل نہ ہو نے دیں.اس موقع پر ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ کشنی، کرہل رام چندر، مہیش پرکاش، وغیرہ موجود تھے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad