تازہ ترین

بدھ، 8 نومبر، 2017

پچپن فیصد لوگوں کا ماننا ہے نوٹ بندی سے کالا دھن کا ختم نہیں ہوا: سروے


پچپن فیصد لوگوں کا ماننا ہے نوٹ بندی سے کالا دھن کا ختم نہیں ہوا: سروے
دہلی، (یو این اے نیوز 7نومبر 2017) ہندوستان کی 33 غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے کئے گئے سروے میں دعوی کیا گیا ہے کہ 55 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ نوٹ بندی سے کالے دھن کا خاتمہ نہیں ہوا اور 48 فیصد لوگوں کی رائے ہے کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بھی اس کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔گزشتہ سال آٹھ نومبر کو اچانک رات کے بارہ بجے وزیر اعظم نریندر مودی کے نوٹ بندی کے اعلان کے ایک سال بعد ملک کی اقتصادیات پر پڑنے والے اثرات کا مطالعہ کرنے کے مقصد سے کئے جانے والے اس سروے کی رپورٹ آج یہاں جاری کی گئی جس میں یہ ریزلٹ سامنے آیا ہے۔سماجی تنظیم انہد کی قیادت میں ملک کی 21 ریاستوں میں 3647 لوگوں کے سروے کے دوران نوٹ بندی سے متعلق 96 سوال پوچھے گئے تھے۔جسمیں اکثریت کا جواب تھا کہ نوٹ کا عمل فیل رہا ہے ۔جس سے ملکی معیشت پر کافی اثر پڑا اور وہی پر چھوٹے تاجروں کی نوٹ بندی سے بری کٹ رہی ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad