میٹنگ میں لیا گیا سپا امیدوار کیخلاف ووٹ دینے کا فیصلہ۔
چاند پور/رپورٹ،محمد شاہد(یواین اےنیوز5نومبر2017) ایس پی کارکنان نے سماج وادی پارٹی شہر صدر شیخ شمیم احمد کو ایس پی کا نگر پالیکا عہدے کے لئے ٹکٹ نہ دینے پر سخت غصہ ظاہر کیا ، اور پارٹی کی طرف سے اعلان شدہ امیدوار کا انتخاب نہ لڑانے کا فیصلہ لیا گیاہے ۔ ایس پی یووا کارکنان کی یہاں ہوئی میٹنگ میں سپاکارکنان نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں بھی ارشد انصاری کو ایس پی کا ٹکٹ دے دیا گیا ،جی جان سے ہم لوگو ں نے الیکشن لڑایا مگر ایس پی امیدوار کی طرف سے پارٹی کارکنان کو کوئی عزت نہیں دی گئی، اب ایک بار پھر اسی ارشد کے خاندان کو ہی نگر پالیکا عہدے کے لئے ٹکٹ دے دیاگیا ۔اجلاس میں فیصلہ لیتے ہوئے سپاکارکنان نے سماج وادی پارٹی شہر صدرشیخ شمیم احمد کو نگر پالیکا عہدے کے لئے ٹکٹ نہیں دئے جانے پر کسی دوسرے امیدوار کو انتخاب لڑانے کا فیصلہ لیا گیاہے ، اس موقع پر روپ راج سنگھ چوہان، وویک شرما، مہیش چوہان، محمد اصغر، پردیپ کمار، منوج کمار، سراج الدین، عتیق احمد، وغیرہ انے سپا کارکنا موجود رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں