تازہ ترین

منگل، 28 نومبر، 2017

مودی حکومت ملک میں فرقہ پرستی پر قابو پانے میں فیل ہوگئی : فاروق عبداللہ


مودی حکومت ملک میں فرقہ پرستی پر قابو پانے میں فیل ہوگئی : فاروق عبداللہ

سری نگر،(یو این اے نیوز 28 نومبر 2017) نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان فاروق عبداللہ نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دلی میں بیٹھی مودی سرکار ملک میں فرقہ پرستی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے اور سب سے زیادہ موجود ہ حکومت میں فرقہ پرستی کو فروغ مل رہا ہے جبکہ صوبائی حکومت لوگوں کو بنیادی مسائل حل کرنے اور ضروریات بہم پہنچانے میں اوندھے منہ گر گئی ہے۔

     انہوں نے کہا کہ ملک عزیز ہندوستان میں اس وقت فرقہ پرستی کا جو سلسلہ جاری ہے اگر اس پر روک ٹوک نہی لگائی گئی تو ملک    تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچ جائے گا۔
         فرقہ پرستی ہندوستان کے صدیوں کے جمہوری کردارکے لئے
زہر ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad