بہوجن سماج پارٹی اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں۔ارشد جمال
مؤ ناتھ بھنجن۔ مئو۔ رپورٹ ۔ثابت کمال مئوی(یو این اے نیوز 27نومبر 2017) آئندہ بدھ کے روز ہونے والے نگر پالیکا پریشد کے الیکن میں ارشد جمال کی حمایت میں انتخابی عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں بھاری تعداد میں موجود عوام میں نہایت جوش اور عزم نظر آ رہا تھا۔اس میٹنگ میں سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ دیگر پارٹیوں کے قدآور لیڈران بھی موجود تھے۔انہوں نے شہر کی ترقی اور مؤ کی عوام کی بہتری کے لئے ارشد جمال کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا۔میٹنگ میں لکھنؤ سے آئے ہوئے سماج وادی پارٹی کے قدآور رہنمافدا حسین،راجیورائے وسالم انصاری سابق ایم پی (راجیہ سبھا) موجود رہے۔ لکھنؤسے آئے ہوئے سماج وادی پارٹی کے قدآور رہنماسابق چیئر مین اعلی تعلیمی کمیشن،اقلیتی سیل کے صوبائی صدر پروفیسرفدا حسین نے کہا کہ عوام کی اتنی بڑی تعداد میں ایسے جوش کو کو دیکھ کر مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آئندہ 29نومبر کو مؤ نگر پالیکا کے صدر کے عہدے پر اپنے نمائندہ کے انتخاب میں یہاں کی عوام اب محض ترقی کے معیار پراپنے حق رائے دہی کا استعمال ارشد جمال کے حق میں کریگی۔ ارشد جمال ہی اس ضمن میں عوام کی امیدوں کے مرکز ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ سماجوادی پارٹی میں ارشد جمال کاقد پارٹی ہائی کمان کے تزدیک انکی عوامی خدمات کے تحت کافی بلند ہے اور انہوں نے ذاتی طور پر یہ مقام حاصل کیا ہے جس میں آپ کی دعائیں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ جب بھی مؤ کا ذکر ہوتا ہے تو ارشد جمال کا نام سامنے آتا ہے۔ارشد جمال کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ سماجوادی پارٹی نے اتر پردیش کے تمام بکروں کو پاس بک بنا کر سستی در پر بجلی مفراہم کرائی ہے۔ مؤ کا مستقبل انہیں کے ہاتھوں میں روشن ہے۔سالم انصاری،ڈاکٹر راجیو رائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ مؤ کی چہار سو ترقی کو مزید رفتار دینے کے لئے یہاں کی عوام کو ایک ایسے لیڈر کا انتخاب کرنا ہے جو علاقے کے مسائل اور عوامی دقتوں کے نسوس سے واقف ہو اور جو شہر کی نگرانی کرتے ہوئے ہر ضرورت کا سامان بغیر کسی امتیاز کے اکٹھا کرے۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کوئی توارشد جمال جیسا قدآور امیدوار دھونڈ کر لائے۔کہا کہ جب بھی شہر اور شہریوں کو ضرورت پیش آتی ہے تو ارشد جمال ہی موقع پر موجود رہے نیز انہوں نے ہی اپنے ترقیاتی وتعمیری اقدامات کے ذریعہ شہر کی صورت تبدیل کر دی ہے۔ ان کے علاوہ کون ہے جو اس شہر وآپ کے حق کی لڑائی لڑ کر یہاں کی مظلوم،بیکس، بے سہارا اور غریب عوام کے دکھ درد کا مداوا کرے۔ ہم سب انکے لئے آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے شہر کے وقار، ترقی وامن و امان کے تحفظ نیز تعلیمی معیار کی بلندی کے لئے ارشد جمال کو اپنا چیئر مین منتخب کریں۔سماجوادی پارٹی سے نگر پالیکا پریشد کے عہدہئ صدر کے امیدوار سابق چیئر مین ارشد جمال نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں ہے اور یہ دونوں ہی مل کر مجھے شکشت دینا چاہتی ہیں لیکن عوام کا تعاون اور رجحان انکے اس منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیگا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مؤ کی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے ایک بار پھر عہدہئ صدارت کے لئے انکا انتخاب بڑی اکثریت سے کریں۔دیگر رہمناؤں نے بھی ہردل عزیز فعال اور متحرک چیئر مین کی شکل میں ارشد جمال کے لئے تعاون کی درخواست کی۔اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر دھرم پرکاش یادو، کاریہ کارینی سدسیہ الطاف انصاری،لکھنؤو کے ضلع صدرریحان انصاری،منایادو، جے پرکاش جندل، ارشد، صغیر، اقبال احمد، مختار،احمد، وجے، ثابت کمال وغیرہ کے علاوہ علاقائی لوگوں کی بھاری بھیڑموجود تھی۔ میٹنگ کی صدارت محمد ابراہیم نے کی ونظامت کے فرائض ماسٹر اظہار الحق انصاری نے ادا کئے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں