تازہ ترین

جمعہ، 10 نومبر، 2017

کوتوالی بھوگاؤں کا ڈی،ایم ،ایس،پی نے معائنہ کر خوشی کا اظہار کیا


کوتوالی بھوگاؤں کا ڈی،ایم ،ایس،پی نے معائنہ کر خوشی کا اظہار کیا 
بھوگاؤں ،مین پوری،رپورٹ،حافظ محمدذاکر(یواین اےنیوز10نومبر2017)ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے اچانک معائنے کے دوران انچارج انسپکٹر کو ا سماج دشمن عناصر خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات د ی ہیں،ضلع مجسٹریٹ نے کو توالی میں جمع کردہ ہتھیاروں پر اطمینان کا اظہار کیا.جمعرات کو ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار اور پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش ایس نے کوتوالی پہنچ کر انچارج انسپکٹر ششی کانت شرما سے جمع کرائے گئے اسلحوں کی معلومات لی،ضلع مجسٹریٹ نے تھانے میں کاغذات کے رکھ رکھاؤ، پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انچارج انسپکٹر ششی کانت کو ہدایت کی کہ چیئرمین کے عہدہ کا امیدوار پانچ اور ممبر عہدے کا امیدوار ایک چیپ گاڑی کی اجازت لے کر استعمال کر سکتے ہیں، منظور شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو محافظی دستہ دیا جائیگا، انہوں بغیر اجازت لئے اجتماع یا جلوس نکالے جانے پر متعلقہ امیدوار کے خلاف انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرائے جانے کو کہا. پولیس سپرنٹنڈنٹ نے انچارج انسپکٹر کو سماجی دشمن عناصر پر پینی نظر رکھنے، ووٹروں کو لالچ دینے والو ں پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی.ضلع میں سب سے زیادہ ہتھیاروں کو بھوگاؤں کوتوالی میں جمع کیا گیا ضلع مجسٹریٹ کو معلومات دیتے ہوئے انچارج انسپکٹر نے بتایا کہ ضلع میں سب سے زیادہ اسلحہ ان کے تھانے میں جمع کرائے جا چکے ہیں،630 ؍اسلحوں کو جمع کر دیا گیا ہے ،جبکہ دیگر اسلحہ مالکوں کے ہولڈرز سے جمع کرانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں.امیدواروں اور ان کے حامیوں کو پابند کیاجائے گاانچارج انسپکٹر نے حکام کو بتایا کہ اب تک 24؍ لوگوں کے خلاف گنڈہ ایکٹ ،960 ؍ کے خلاف امن وامان برقرار رکھنے کی دفعات میں چالان،ایس،ڈی،ایم، کورٹ میں بھیجا گیا ہے، پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے تقریباً 5 درجن افراد کے خلاف 110G کا طریقہ کار عمل میں لایا گیا ہے. ایک ہفتے میں تقریباً 500 لیٹر غیر قانونی شراب برآمد کی گئی ہے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad