تازہ ترین

منگل، 7 نومبر، 2017

مین پوری : بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹ تقسیم کو لے کر سماجوادی پارٹی میں بغاوت


مین پوری : بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹ تقسیم کو لے کر سماجوادی پارٹی میں بغاوت 
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز7نومبر2017)ضلع مین پوری کے نگر پنچایت کرہل میں سماجوادی پارٹی کی صفوں میں ٹکٹ کو لے کر ناراضگی دیکھنے کو ملی، جب سماجوادی پارٹی کارکن ضلع آفس مین پوری میں ٹکٹ کو لے کر جم کر چہ مہ گوئیاں کر رہے تھے ، ایک امیدوار کا نام فہرست میں نہ ہونے پر سماجو ادی میں بغاوت پنپنے لگی کرہل نگر پنچایت چیئرمین کے عہدہ کے لئے گزشتہ کئی سالوں سے تیاری کر رہے محمد نعیم کا سماجوادی پارٹی سے ٹکٹ منسوخ ہو جانے کے بعد اب وہ سماجوادی پارٹی کے تئیں بغاوت پر اتر آئے ہیں ، جس کو لے کر محمد عبد نعیم نے مین پوری میں واقع ٹی، آر ، ہوٹل میں صحافیوں سے پریس مذاکرات کی بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں سماجوادی پارٹی کا بہت پرانا کارکن ہوں، آج جب انتخاب لڑنے کی باری آئی تو ضلع کے اعلی عہدیدار وں نے ان کا نام فہرست سے کاٹ کر سوتیلہ سلوک کیا ہے، انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کے علاوہ پورے نگر پنچایت کے ووٹروں کی حمایت حاصل ہے ،لیکن سماجوادی نے ایسے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارا ہے جو ایک ممبر ، یا پردھانی کا انتخاب جیتنے کے قابل بھی نہیں ہیں، انہوں نے بتایا کہ اب وہ اپنی بیوی فرزانہ بیگم کو آزاد امیدوار کی حیثیت سے چیئرمین عہدے کے لئے انتخابی میدان میں اتاریں گے ،اور الیکشن لڑیں گے ،صحافیوں سے بات چیت کرنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ جب انتخاب جیت جائیں گے تو سماجوادی پارٹی میں ہی اپنا پرچم گاڑ دیں گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad