درخت سے ٹکرانے کے بعد انوا کے اڑے پرخچے ڈرائیور سمیت تین کی دردناک موت
جونپور ۔ رپورٹ ۔اسماعیل عمران جون پوری(یو این اے نیوز 25نومبر 2017)گڈھی تھانہ حلقہ کے موڑیلہ روڈ پر اسحوا موڑ کے قریب ٹوٹی ہوئی پلیا پر پہنچتے ہی ڈرائیور نے گاڑی سے آپا کھو دیا ،کار سڑک کےکنارے شیشم کے درخت سے ٹکراگئی۔ٹکر اتنی زودار تھی کی کار کے پرخچے اڑ گئے۔پرشاشن نے جی سی بی کی مدد سے سبھی مسافر کو باہر نکلوایا اس کوشش میں تقریبا سوا گھنٹے لگ گۓ ۔حادثہ میں ایک ہی اہل خانہ کے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ڈرائیور منو یادو ۔ شطرنج یاد، کو کار سے باہر نکالا۔ حادثہ کی خبر لگتے ہی کچھ دیہی باشندے موقع پر پہنچے موقع پر پہنچی پولیس نے بڑی مشقت کے بعد تین لوگوں کو باہر نکالا جسمیں سے دو نے کچھ ہی دیر بعد دم توڑ دیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں