یو پی میونسپل انتخاب میں بی جے پی نے چار مسلم امیدوار کو میدان میں اتارا۔
لکھنو۔ رپورٹ اسماعیل عمران جون پوری(یو این اے نیوز 5نومبر 2017)بھارتیہ جنتا پارٹی نے نگر نگم انتخاب کے لیے سبھی 110وارڈوں کے امیدوار وں کی لسٹ رات میں جاری کردی اسمیں چار مسلموں کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے اسمیں سپا کو چھوڑ کر بی جےپی میں شامل ہوئے بکل نواب کے صاحبزادے فیصل نواب کو بی جے پی نے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔واضح رہے بی جے پی پارٹی ضلع اکائی نے سنیچر کو دیر شام لکھنو ضلع کے سبھی نگر پنچایتوں کے سبھا سدوں کی لسٹ بھی جاری کردی ہے ۔سبھی امیدوار وں کو اجتماعی طور پر پرچہ داخل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔جن چار مسلم امیدواروں کو بی جےپی نے امیدوار بنایا ہے انکے نام حسب ذیل ہیں 1ملاہی ٹولہ سے نازک جہاں ۔2 حسین باد سے فیصل نواب ۔3 مولانا قلب عابد پرتھم سے جاوید عباس ۔4مشک گنج ویرگنج سے رضوانا بانوں کے نام شامل ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں