مفتی اسعد الدین قاسمی جامعہ محمودیہ اشرف العلوم کے ناظم تعلیمات منتخب
کانپور(یواین اےنیوز4نومبر2017) مشرقی اتر پردیش کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ محمودیہ اشرف العلوم کے صدر المدرسین حضرت مولانا انوار احمد صاحب جامعی ؒ اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں، اس لئے نظام تعلیم چلانے و مستحکم کرنے کیلئے اساتذہ جامعہ کی ایک میٹنگ ناظم جامعہ مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی قائم مقام قاضی شہر کانپور کی صدارت میں منعقد ہوئی ، جس میں جامعہ محمودیہ کے استاذحدیث وفقہ مولانا مفتی اسعد الدین قاسمی کو ناظم تعلیمات اور دوسرے استاذحدیث وفقہ مفتی سید محمد عثمان قاسمی کو نائب ناظم تعلیمات منتخب کیا گیا۔میٹنگ میں مدرسے کے استحکام دیگر امور پر بحث ہوئی۔ میٹنگ میں مدرسے کا تمام اساتذہ کرام شریک رہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں