جونپور کھٹہن تھانے میں سابق ایم پی دھنجے سنگھ سابق وزیر للئی یادو سمیت کئی قدآور نیتاوں پر مقدمہ درج!
جونپور۔رپورٹ،اسماعیل عمران جونپوری۔(یو این اے نیوز 7نومبر 2017)کھٹہن بلاک چیف سریو دیوی کے خلاف غیر اعتماد ووٹنگ کے دوران دونوں فریقوں کے حامیوں میں گالی گلوج سے شروع بحث کے بعد دونوں طرف سے پتھر بازی شروع ہوگئی ۔اسی بیچ ایک طرف سے فائرنگ کردی گئیں۔ اسی افراتفری کے ماحول میں پرتاب گڑھ کے ایم پی ہری ونش سنگھ کے خیمے کی ایک اسکارپیو میں آگ لگادی گئی۔اور کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے، اس پتھر بازی میں 6لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے پولیس نے 17لوگوں کو حراست میں لیا ہے ،اس معاملے میں سابق ایم پی دھننجے سنگھ سابق منتری للئی یادو اور ایم ایل سی برجیش سنگھ پرنسو سمیت 150نامعلوم لوگوں کے خلاف مارپیٹ آگ زنی ہوائی فائرنگ پولیس خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا مقدمہ درج کیاگیا ہے ،واضح رہے سخت حفاظتی انتطام میں کرائے گئے غیر اعتمادی ووٹنگ میں 67 ووٹرز نے حصہ لیا جسمیں سے 66ووٹرز نے بلاک چیف سریو دیوی کے خلاف ووٹنگ کی اور ایک شخص نے انکے حق میں ووٹ کیا کھٹہن بلاک میں کل 109بی ڈی سی ہیں جسمیں ایک ملک سے باہر ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں