تازہ ترین

بدھ، 8 نومبر، 2017

چاندپور نگر پالکا چیئر مین سیٹ پر شیخ اجمال کی مضبوط پکڑ۔


چاندپور نگر پالکا چیئر مین سیٹ پر شیخ اجمال کی مضبوط پکڑ۔
 
چاند پور/رپوٹ،محمد شاہد(یواین اےنیوز7نومبر2017) قصبہ چاندپور میں پچھلے کافی وقت سے سماج سیوا کرنے والے شیخ اجمال اس بار انتخابی میدان میں ہر طبقہ کو ساتھ لیکر چل رہیں ہیں۔انکے حوصلے اور لگن کی خاص بات یہ کہ ٰخاتون(نسواں) سیٹ ہونے پر شیخ اجمال نے بہت ہی کم وقت میں گزشتہ ماہ اکتوبر میں اپنا فریضہ نکاح ادا کر ازدواجی زندگی سے منسلک ہوئے ۔انکی اہلیہ نازش اجمال نے بہوجن سماج پارٹی سے نامزدگی کراکر دلت اور مسلم سماج کے ہر طبقے سے کافی انتخابی تعاون حاصل کیا۔ اسکے علاوہ انکے لئے یہ کافی اہم بات ہے کہ فرقہ پرستی کے دور میں بھی ہندو سماج کی ایک بڑی تعداد انکے ساتھ ایکتا اور بھائی چارے کے ساتھ گامزن ہے۔ شہر کے نوجوان طبقہ کے ساتھ شیخ اجمال نے عزم کیا ہے کہ وقت آنے پر نگر پالیکا انتظامیہ کے ذریعہ شہر میں فرقہ پرستی کو ختم کر ترقیاتی کام کرائے جائیں گے ،غیر ضروری کاموں پر لگام لگائی جائے گی ، ابھی تک ہوئی رشوت خوری ، کمیشن خوری پر خصوصی طور پر شکنجہ کسا جائے گا ، سرکاری اور غیر سرکاری قبرستانوں میں روشنی کے انتظام کے ساتھ ساتھ صاف صفائی کاخاص دھیان رکھا جائے گا شہر کی سڑکوں کو مضبوط اور صاف بنایا جائے گا۔ شیخ اجمال کو ہر طبقہ کا بھر پور تعاون مل رہا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad