ووٹروں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی تو خیر نہیں:الیکشن افسرپردیپ کمار
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز25نومبر2017)جمہوری عمل میں، تمام شہریوں کو حق رائے دہی کا برابرکا حق دیا گیا ہے،ہر بالغ امیدوار کو ووٹ دینے کا حق ہے، اگر کسی بھی شخص،یا امیدوارکی طرف سے جمہوری عمل میں کسی بھی ووٹر کو ڈرانے دھمکانے کی جرائت کی گئی،یا اسے حق رائے دہی کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تو ایسے امیدوار، یا شخصیت کو عوامی نمائندہ ایکٹ کی دفعات میں انتخابی جرم مانتے ہوئے مؤثر کارروائی کی جائے گی،کسی بھی صورت حال میں حق رائے دہی عمل میں رخنہ اندازی کی اجازت نہیں دی جائیگی.
مذکورہ ہدایات ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے پولنگ کیلئے پارٹی روانگی مقام ٹی،ای،پی،سینٹر، نیشنل کالج بھوگاؤں، دیوناگری انٹر کالج کراؤلی، ترقی سیکٹر گھرور، جین اٹر کالج کرہل اور رام سنگھ کالج کشنی میں ووٹ اہلکاروں کی روانگی کے وقت دی،انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کے لئے انتخابی عمل ایک اہم عمل ہے، ووٹنگ کے عمل کو ہلکے سے نہیں لے جائے گا،جو لوگ ووٹنگ کے عمل کی پاکیزگی کو ناپاک کر نے کی کوشش کریں گے انہیں سزا دی جائے گی،اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہکون کس شخصیت کا حامل ہے، ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ بلدیاتی انتخاب میں کل 02 لاکھ 54 ہزار 448 ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے جس میں 01 لاکھ 34 ہزار 425 مرد اور 01 لاکھ 20 ہزار 23 خواتین ووٹر ہیں. انہوں نے کہا کہ جو لوگ انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے،یا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر نے کی کوشش کریں گے،ایسے لوگوں سے سختی سے پیش آیا جائیگا،. انہوں نے سب کو آگاہ کیا کہ جمہوری نظام کو مضبوط بنا نے کے لئے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کاسب کو حق ہے،سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجش ایس نے کہا کہ ووٹنگ عمل کو پرسکون ماحول میں کرانے کے لئے ہر بوتھ پر کافی مقدار میں پولیس فورس تعینات کیا گیا ہے، انتہائی حساس، حساس پولنگ مراکز کی نگرانی کیلئے سادہ وردی میں پولیس فورس تعینات کیا گیا ہے،جو ووٹنگ کے عمل میں ہر سرگرمی کی نگرانی کریں گے، حساس پولنگ مراکز پر ضلع انتظامیہ کی طرف سے ویڈیو گرافی کی جائیگی، جس میں ہر سرگرمی پر کیمرو سے نظر رکھی جائے گی،.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں