تازہ ترین

جمعرات، 16 نومبر، 2017

جمیعۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی پر گوہاٹی میں ایف آئی آر درج۔

جمیعۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی پر گوہاٹی میں ایف آئی آر درج۔

گوہاٹی(یواین اے نیوز 16نومبر2017) جمیعۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی صاحب کے خلاف اشتعال انگیز بیان کے الزام میں گوہاٹی میں ایک ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے،واضح رہے کہ 13نومبر کو دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں ایک پریس کانفرس کے دوران مولانا نے کہا تھا کہ اگر نیشنل رجسٹرار آف سٹیزن شپ (این آر سی )کی تازہ رپورٹ شائع ہوئی تو آسام جل جائے گا۔مولانا مدنی کے ساتھ پریس کانفرنس میں ہرین گوہین اور متعدد تجزیہ نگار بھی موجود تھے،واضح ہوکہ وشیو جیت نامی شخص نے گوہاٹی میں مولانا ارشد مدنی صاحب اور سیاسی تجزیہ نگار ہرین گوہین کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
https://youtu.be/SPnv390MF4k

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad