تازہ ترین

پیر، 27 نومبر، 2017

کھیتاسرائے نگر پالیکا چیئرمین سیٹ پر جھونکی سماج وادیوں نے طاقت!


کھیتاسرائے نگر پالیکا چیئرمین سیٹ پر جھونکی سماج وادیوں نے طاقت!


جونپور ۔رپورٹ اسماعیل عمران جونپوری(یو این اے نیوز 27نومبر 2017)یوپی کے نگر پنچایت الیکشن کے دوسرے مرحلے میں تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے کردار وگفتار سے عوام کے ووٹوں کو اپنے حق میں لانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہیں،وہیں پر آج کھیتاسراے نگرپالیکا چیئرمین سیٹ سے لڑرہے الیکشن سابق چیئرمین وسیم احمد نے نگر میں ایک پروگرام منعقد کیا ۔جسمیں سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر سابق وزیر پارس ناتھ یادو اور نوجوان لیڈر جاوید صدیقی نے شرکت کی اس موقع پر ممبر اسمبلی پارس ناتھ یادو نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا جب سے یہ حکومت صوبے میں آئی ہے کوئی کام نہی ہورہا ہے ۔سوائے تعصب پرستی کے اور کوئی کام نہی ،سماج وادی حکومت نے جو کام کئے آج عوام اسکو یاد کرہی ہے ۔اس نگر واسیوں سے اپیل کرتا ہوں وسیم احمد کو آپ لوگ ایک بار پھر چیئرمین بنائے اور نگر میں ٹھپ ہوئے کاموں کو پھر سے شروع کروائیں۔مسلم نوجوانوں لیڈر جناب جاوید صدیقی نے کہا اس بار نگر پالیکا کھیتاسرائے کی سیٹ وسیم احمد کے نام ہونے جارہی ہے ۔واضح رہےاس بار کھیتاسرائے چیئرمین سیٹ کا مقابلہ بہت ہی دلچسپ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔اب تو یہ فیصلہ 29نومبر کو نگر کی عوام کریگی کی چیئرمین سیٹ کا راج کمار کون بنتا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad