تازہ ترین

پیر، 6 نومبر، 2017

دکانداروں نے لگایا بینر، کمل کا پھول ویپاریوں(تاجروں)کی بھول،بے جے پی کے چھوٹ رہے ہیں پسینے!


دکانداروں نے لگایا بینر، کمل کا پھول ویپاریوں(تاجروں)کی بھول،بے جے پی کے چھوٹ رہے ہیں پسینے!
بلند شہر(یو این اے نیوز 6نومبر 2017)میونسپل انتخابات میں تاجروں کا غصہ بی جے پی کے خلاف کھل کر سامنے آنے لگا ہے، بلند شہر میں دکانوں پر 'کمل کا پھول تاجروں کی بھول، بی جے پی والے ووٹ مانگ کر شرمندہ نہ ہوں. "کے بینر لگے ہیں.بلند شہر کے گلاوٹھی سیدپور روڈ پر کئی تاجروں نے بینر لگائے ہوئے ہیں ، ناراض تاجر نریندر گوینکا نے بی جے پی کی شوشڑ کاری پالیسیوں سے ناراض ہوکر بینر لگایا ہے نریندر گوینکا نے کہا کہ وہ بی جے پی کے کٹر حمایتی ہیں اور ہمیشہ بی جے پی کو ووٹ دیتے رہے ہے لیکن بی جے پی پالیسیوں سے پریشان ہونے کی وجہ سے، انہوں نے یہ بینر لگایا ہے. تاجروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی حکومت میں سب سے زیادہ استحصال تاجروں کا ہورہا ہے.نریندر گوینکا نے کہا "شہر میں جانبدار طریقے سے غیر قانونی عمارتوں کی مسماری کی مہم بی جے پی حکومت میں چلائی گئی، جس کی چاہی گرادی اور جسکی چاہی چھوڑ دی انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے حکام نے پراگ ڈیری کے پیچھے ایک خاص طبقے کے لوگوں کی طرف سے بنائی گئی عمارت کو نہیں ہٹايا وہیں پر ایک اور تاجر سریش گپتا کا کہنا ہے کہ کھاد نگہبان افسر آئے دن ہمارا استحصال کرتے ہیں جی ایس ٹی سے بھی تاجروں کا استحصال ہو رہا ہے.بی جے پی تاجروں کے غصہ سے پریشان گلاوٹھی کے بی جے پی نگر صدر انل سنہل نے کہا "میونسپلٹی کونسل کی متعصبانہ حرکتوں سے نریندر گوینکا کی طرح بہت سے تاجر ناراض ہیں." بی جے پی نگر صدر نے بھی مانا انتظامیہ کے امتیازی سلوک و رویے کی وجہ سے بہت سے تاجر پریشان ہیں اور جب بی جے پی کارکن۔ آفسر سے بات کرتے ہیں تو وہ سنتے ہی نہیں۔بی جے پی کے کئی مقامی لیڈروں نے مانا کہ تاجروں کی ناراضگی کی وجہ سے بی جے پی کو یہاں نقصان ہو سکتا ہے اور اس کے لئے مکمل طور انتظامیہ ذمہ دار ہے گور طلب ہے کہ ریاست میں میونسپل انتخابات بی جے پی کے لئے ناک کی جنگ ہے، یہ یوگی حکومت کا پہلا ٹیسٹ ہے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad