تازہ ترین

ہفتہ، 4 نومبر، 2017

مسلمانوں کےعلاوہ اس وقت دنیاکی تمام قومیں تعلیم میں بہت آگےجاچکی ہیں لیکن مسلمان آج بھی تعلیم کےمقابلہ میں پسماندگی کاشکار ،مولاناجاویدندوی

مسلمانوں کےعلاوہ اس وقت دنیاکی تمام قومیں تعلیم میں بہت آگےجاچکی ہیں لیکن مسلمان آج بھی تعلیم کےمقابلہ میں پسماندگی کاشکار ،مولاناجاویدندوی
جمدہاں/جونپور(یواین اےنیوز4نومبر2017)کھیتاسراۓحلقہ کےجمدہاں گاؤں میں جمعرات کوجمعیۃالش​باب (برۓترویج علوم دینیہ وعصریہ واصلاح عقائد اسلامیہ)کےزیراہتمام ایک اجلاس عام بعنوان تعلیم وتربیت واتحادملت منعقدہواجس میں حضرت مولاناجاوید صاحب ندوی نےتعلیم وتربیت کےموضوع پرخطاب کرتےہوۓکہاکہ تعلیم وتربیت اوراخلاقیات ہی انسان کوزمانہ سےہم آہنگ ہونےاورترقی کی منازل طےکرنےکااصل ذریعہ ہےانھوں نےکہاکہ تعلیم کےبغیرانسان کی زندگی تاریک ہوتی ہےاس لئےلازم ہیکہ اپنےاردگردکاماح​ول تعلیمی وتربیتی بناکررکھیں تاکہ نونہالان قوم اس ماحول کوقبول کرسکیں اورعصری تعلیم کےساتھ ساتھ دینی رنگ میں بھی رنگ جائیں انھوں نےکہاکہ مسلمان کےعلاوہ اس وقت دنیاکی تمام قومیں تعلیم میں بہت آگےجاچکی ہیں لیکن مسلمان آج بھی تعلیم کےمقابلہ میں پسماندگی کاشکارہےانھوں نےکہاکہ تعلیم وتربیت بچوں کی بھی ہواوربچیوں کی بھی مردبھی تعلیم حاصل کریں اورخواتین بھی اس لئےکہ معاشرےمیں تعلیمی وتربیتی ماحول بنانےمیں خواتین کاکردارمردوں کےکردارکےمقابلے​میں زیادہ اہم ہےمولانامحبوب عالم قاسمی نےاتحادملت کےموضوع پرخطاب کرتےہوۓکہاکہ مسلمانوں کےتنزل وانحطاط کی چنداہم وجوہات میں سےایک بنیادی وجہ اتحاد واتفاق کافقدان ہےاوراتحاد واتفاق ہی مسلمانوں کی عظیم پونجی ہےحالات کا تقاضہ یہ ہیکہ اختلافات کاازالہ کرکےاتحاد واتفاق کی دولت کواپنایاجاۓاورن​فرت وعداوت کوختم کرکےالفت ومحبت کےپیغام کوعام کیاجاۓانھوں کہاکہ انتشاروخلفشارکو​اتحادواتفاق میں تبدیل کرناوقت کااہم ترین فریضہ ہے اوراس کیلۓہرممکن کوشش کریں جلسےکاآغازقاری دانش کی تلاوت سےہوا نعت مولانامستقیم بارہ بنکوی حافظ ایازاورمحمدحارث نےپڑھی جبکہ نظامت مولاناابواعظم قاسمی نےکی جلسےکی صدارت صدرجمعیۃعلماءہن​د جونپور مولانااسعدرشیدق​اسمی نےکی پروگرام میں قباءانٹرنیشنل اسکول کےمینیجر مولاناابرارندوی حافظ عبدالسلام مولاناشمشادندوی مفتی حدیث قاسمی نےبطورمہمانان خصوصی شرکت کی اس موقع پرقاری عقیل حلیمی مولاناخیرالدین ندوی مولاناشہنواز مولانامظہرحقی حافظ ابوبکر مولاناعبدالحفیظ ندوی مولانافہیم ندوی حافظ عبدالعظیم مصباح الرحمان موجودتھےپروگرام کےاختتام پرفیضی نعمانی نےتمام مہمانوں کاشکریہ اداکیااورجلسہ منعقدکرنےوالے نوجوانوں کومبارکباد دی واضح رہےکہ یہ جلسہ جمدہاں کے نوجوانوں نےہی منعقدکیاتھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad