تازہ ترین

جمعہ، 10 نومبر، 2017

ووٹوکی کی گنتی کا عمل نیشنل ڈگری کاج بھوگاؤں میں ہوگا : ڈی،ایم


ووٹوکی کی گنتی کا عمل نیشنل ڈگری کاج بھوگاؤں میں ہوگا : ڈی،ایم
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز10نومبر2017) ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے آج نگر پنچایت بھوگاؤں ،بیور ،کی انتخابی عمل، پارٹی روانگی،ووٹوں کی گنتی کے عمل کو کرانے کیلئے نیشنل مہا ودھالیہ (ڈگری کالج)بھوگاؤں کا زمینی معائنہ کرتے ہوئے کی جا رہی تیاریوں کا جائزہ لیا. انہوں نے ایگزیکٹیو انجینئر ، انچارج افسر بیری کیڈنگ کو ہدایت دی ،کہ وہ شہر بھوگاؤں کی ووٹو کی گنتی کیلئے نیشنل مہا ودھالیہ کے ،کمرہ نمبر 25 سے 27 اور نگر پنچایت بیور کی ووٹو کی گنتی کیلئے کے کمرہ نمبر 16 سے 18 میں تیاری کرائیں، بھوگاؤں کی حق رائے دہی کی پیٹیوں کو کمرہ نمبر . 26 اور بیور کی حق رائے دہی کی پیٹیوں کو کمرہ نمبر 17 کو اسٹرانگ روم بنایاجائے ، بغل کے دونوں کمروں میں 2؍2؍ میز بیری کیڈنگ کرا کے ، ووٹنگ کی گنتی کرائیں ،انہوں نے کہا کہ بیلٹ بکسوں کی حفاظت ایک اہم ذمہ داری ہے ،اور جس کمرہ میں ووٹنگ کے بکسے رکھے جائیں تو ان کمروں کے جنگلے مکمل طور پر بند کرائے جائیں ، ووٹنگ باکس رکھنے کیلئے مقرر مقام پر لکھوایا جائے ،ایجنٹوں، اور ووٹوں کی گنتی کے عمل کے کام میں لگے اہلکاروں کے داخلے کے لئے مختلف مقام مقرر کئے جائیں، انتظام میں کسی بھی سطح پر کوئی کمی نہ رہے. معائنہ کے دوران، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجش ایس،سمیت کئی حکام موجود تھے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad